بزنس – صفحہ 24 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper
Browsing Category

بزنس

بزنس

سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت مسلسل دوسرے روز بھی بڑھ گئی، 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق آل پاکستان صرافہ جمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ منگل کو 24 قیراط سونے کی […]

بڑے ہوائی اڈے بھی نجکاری کیلئے پیش، اے کے ڈی گروپ پی آئی اے کے خریداروں میں شامل

نجکاری کمیشن کے بورڈ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کی نجکاری اور اسلام آباد، لاہور، اور کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے انتظام کے حوالے سے اہم فیصلے کرلیے۔ وزیرِاعظم کے مشیر برائے نجکاری کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ (اے ایچ سی ایل) کی قیادت […]

ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی

بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ بجلی کی قیمتوں میں 48 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی، بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا […]

امریکا میں تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن کیوں ہے اور یہ بحران کب تک حل ہوگا!

 امریکا میں بجٹ کے معاملے پر قانون سازوں کے درمیان تنازع کی وجہ سے بحرانی صورت حال اور تاریخ کا سب سے بڑا شٹ ڈاؤن جاری ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کا موجودہ شٹ ڈاؤن 36ویں روز میں داخل ہونے کے بعد  تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن بن گیا ہے۔ شٹ ڈاؤن کیوں ہوا؟ یہ معاملہ […]

اکتوبر کے مہینے میں ترسیلات زر 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی بھیجی گئی ترسیلات زر موجودہ مالی سال کے لیے ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں اور اکتوبر میں یہ 3 ارب 40 کروڑ ڈالر تک جا پہنچی ہیں۔ مالی سال 26 کے پہلے 4 […]

ہفتے کےآخری روز سونا کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی، چاندی بھی سستی

ملک بھر میں سونا 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 22 ہزار 462 روپے فی تولہ کے ریٹ پر آگیا۔ صرافہ  مارکیٹوں کے تاجروں کے مطابق ملک بھر میں ہفتے کے روز 24 کیرٹ سونے کے فی تولہ بھاؤ میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت […]

سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا تاہم ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 60 […]

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی:کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 1703 پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملا جلا رجحان شدید مندی میں تبدیل ہوگیا۔ کاروبار کے اختتام پر بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 1703 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 59 ہزار 578 پر بند ہوا۔ آج کاروبار کے دوران 100 […]

بلیو اکانومی پاکستانی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی : وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلیو اکانومی پاکستانی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، بلیو اکانومی معیشت میں انقلاب برپا کر سکتی ہے، […]

وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کے لیےکرایہ داری سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے کرایہ داری سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ کر دیا۔ وزارتِ ہاؤسنگ و ورکس نے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جو یکم نومبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ ترجمان وزارت ہاؤسنگ کے ترجمان کے مطابق نئی کرایہ داری سیلنگ کی شرحیں فنانس […]