بزنس – صفحہ 18 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper
Browsing Category

بزنس

بزنس

ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر عائد ٹیرف ختم کرنے کیلئے امریکی کانگریس میں قرارداد پیش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر عائد ٹیرف کو ختم کرنے کے لیے امریکی کانگریس میں ایک قرارداد پیش کردی گئی، یہ قرارداد کانگریس کے ارکان راجا کرشنامورتی، ڈیبورا روز اور مارک وی سی کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔ قرارداد کا مقصد ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر عائد […]

اے ڈی بی نے پاکستان کیلیے 540 ملین ڈالر کے دو منصوبوں کی منظوری دے دی

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں سرکاری اداروں کی اصلاحات اور صوبہ سندھ کے ساحلی اضلاع میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے مجموعی طور پر 540 ملین ڈالر کے دو منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ ان میں 400 ملین ڈالر کا نتائج کی بنیاد پر دیا جانے […]

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 641 پوائنٹس کی […]

سونے کی قیمت میں 10 ہزار 700 روپے کا اضافہ

مقامی و بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یک دم 107ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 319ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب پاکستان میں فی تولہ سونے […]

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر موصول، اسٹیٹ بینک کی تصدیق

عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) نے پاکستان کو ایک  ارب 20 کروڑ ڈالر منتقل کر دیے ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اسے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (ای ایف ایف) اور ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فسیلٹی (آر ایس ایف) کے تحت […]

امریکا کا ریکوڈک میں 1.25 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان، ہزاروں افراد کو روزگار ملے گا

پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ ایگزم بینک دوطرفہ شراکت داری کے تحت بلوچستان میں ریکوڈک منصوبے پر 1.25 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا، جس کے نتیجے میں امریکا اور پاکستان میں ہزاروں افراد کو روزگار میسر ہوگا۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے سماجی رابطے […]

سٹاک مارکیٹ میں تاریخی اضافے کے بعد مندی، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی 1.2 ارب ڈالر کی منظوری کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار ہے، 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کر گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1100 سے زائد پوائنٹس کے اضافے […]

آبادی میں اضافہ پاکستان کے آبی وسائل پر دباؤ ڈال رہا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

پاکستان کی 80 فیصد سے زائد آبادی کو مقدار اور معیار، دونوں حوالوں سے صاف پینے کے پانی تک رسائی حاصل نہ ہونے کے باعث ملک آبی عدم تحفظ کا شکار ہے، گزشتہ 12 برس میں معمولی بہتری دیکھنے میں آئی ہے لیکن نفاذ میں پائے جانے والے خلا صورتحال کو بدستور سنگین بنائے ہوئے […]

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی کمی

ملک بھر میں آج سونے کی فی تولہ میں 1900 روپے کی کمی ہو گئی۔ سرکاری خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار 900 روپے تنزلی سے 4 لاکھ 41 ہزار […]

سمارٹ فونز پر عائد بھاری بھر کم ٹیکسز کی شرح کو کم کرنے کی سفارش

قائمہ کمیٹی خزانہ نے سمارٹ فونز پر عائد بھاری بھر کم ٹیکسز کی شرح کو کم کرنے کی سفارش کر دی۔ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی خزانہ نے وزارت خزانہ اور ایف بی آر کو ٹاسک سونپ دیا اور درآمدی سمارٹ فونز پر عائد ٹیکسز میں کمی سے متعلق رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی، قائمہ […]