آبادی میں اضافہ پاکستان کے آبی وسائل پر دباؤ ڈال رہا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آبادی میں اضافہ پاکستان کے آبی وسائل پر دباؤ ڈال رہا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

پاکستان کی 80 فیصد سے زائد آبادی کو مقدار اور معیار، دونوں حوالوں سے صاف پینے کے پانی تک رسائی حاصل نہ ہونے کے باعث ملک آبی عدم تحفظ کا شکار ہے، گزشتہ 12 برس میں معمولی بہتری دیکھنے میں آئی ہے لیکن نفاذ میں پائے جانے والے خلا صورتحال کو بدستور سنگین بنائے ہوئے ہیں۔

ایشییائی ترقیاتی(اے ڈی بی) نے اپنی فلیگ شپ رپورٹ ایشین واٹر ڈیولپمنٹ آؤٹ لک (اے ڈی ڈبلیو او) کے 2007 سے جاری ہونے والے پانچویں ایڈیشن میں کہا کہ آبادی میں تیز رفتار اضافہ، موسمیاتی تغیرات اور خراب انتظامی ڈھانچہ پاکستان کے آبی وسائل پر بڑھتا ہوا دباؤ ڈال رہے ہیں۔

یہ رپورٹ ایشیا بھر میں پانی کے تحفظ سے متعلق سب سے جامع تجزیہ سمجھا جاتی ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 80 فیصد سے زائد آبادی کو محفوظ پینے کے پانی کی سہولت دستیاب نہیں، جس سے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا پھیلاؤ عام ہے۔

زرعی شعبے میں زیرِ زمین پانی کے حد سے زیادہ استعمال نے اس کے ختم ہونے اور آرسینک آلودگی میں اضافہ کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.