بین الاقوامی – صفحہ 16 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper
Browsing Category

بین الاقوامی

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میڈیا رپورٹس دیکھ کر لگتا ہے کہ ہم جنگ ہار رہے ہیں ایران بظاہر امریکا کے ساتھ مذاکرات میں دلچسپی رکھتا ہے اور معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم ایرانی قیادت اس بات کا کھل کر اظہار کرنے سے گریزاں ہے کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ ایسا کرنے پر انہیں اپنی ہی عوام کے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان پسِ پردہ رابطے جاری ہیں اور ایران کی جانب سے ڈیل کے لیے بے چینی بھی دکھائی دے رہی ہے، لیکن ایرانی حکام اس حوالے سے محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق ایرانی قیادت کو خوف ہے کہ اگر وہ معاہدے کی حمایت میں بیان دیں گے تو اندرونِ ملک سیاسی دباؤ اور عوامی ردعمل ان کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران نہ صرف اپنے عوام بلکہ امریکا کے ممکنہ ردعمل سے بھی خوفزدہ ہے، اسی لیے وہ واضح مؤقف اختیار نہیں کر پا رہا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا اس وقت ایک اہم مرحلے پر کھڑا ہے جہاں ایک بڑی پیش رفت ممکن ہے، تاہم اس کے لیے ایران کو واضح اور کھلے انداز میں سامنے آنا ہوگا۔ ٹرمپ نے اپنی خارجہ پالیسی…

ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ جنگ بندی کے لیے امریکا کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز سامنے آ گئی ہیں۔   امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان تجاویز میں ایران کے جوہری اور میزائل پروگرامز کو محدود کرنا، آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنا، مسلح گروہوں کی ایرانی حمایت روکنا، انٹرنیشنل اٹامک انرجی […]

میڈیا رپورٹس دیکھ کر لگتا ہے کہ ہم جنگ ہار رہے ہیں، ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میڈیا رپورٹس دیکھ کر لگتا ہے کہ ہم جنگ ہار رہے ہیں ایران بظاہر امریکا کے ساتھ مذاکرات میں دلچسپی رکھتا ہے اور معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم ایرانی قیادت اس بات کا کھل کر اظہار کرنے سے گریزاں ہے کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ ایسا کرنے پر انہیں […]

ایران کا حملوں کی 80 ویں لہر کا آغاز، تل ابیب پر میزائلوں کی بارش، 12 اسرائیلی زخمی

 ایران نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف حملوں کی 80 ویں لہر کا آغاز کر دیا۔ ایران نے اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز کی بارش کر دی جس کے نتیجے میں تل ابیب میں متعدد عمارتیں ملیامیت ہوگئیں، جبکہ کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ […]

ناانصافی پر مبنی جنگ کے سامنے خاموش رہنا دانشمندی نہیں بزدلی ہے،وزیراعظم اسپین

سپین کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ناانصافی پر مبنی جنگ کے سامنے خاموش رہنا دانشمندی نہیں بزدلی ہے،ایران 40 سال سے اس جنگ کی تیاری کر رہا ہے،دنیا عراق جنگ کی صورتحال سے بھی کہیں بدتر حالات میں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جارج بش کی جگہ ڈونلڈ ٹرمپ نے […]

امریکا اپنی ناکامی کو معاہدہ نہ کہے، ترجمان ایرانی فوج کا ٹرمپ کے مذاکرات کا دعویٰ مسترد

ترجمان ایرانی فوج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکرات کے دعؤوں کو مسترد کرتے ہوئے امریکا کو واضح پیغام دے دیا، جبکہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کی سفارتکاری پر کوئی بھی اعتماد نہیں کر سکتا، ایران پر امریکی حملے سفارت کاری سے غداری تھی جو دو بار دہرائی […]

امریکی فوجی، اسرائیلی وزیراعظم کی غلط فہمی کا شکار ہو سکتے ہیں، محمد باقر قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر  محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ امریکی فوجی، اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو کی غلط فہمی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ تہران خطے میں امریکہ کی تمام سرگرمیوں، خاص طور پر فوجی تعیناتیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے […]

طیب ایردوان کا اسرائیل مخالف مؤقف قابل تحسین ہے، مسعود پزشکیان

تہران، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے اسرائیل کے خلاف مؤقف کو سراہتے ہوئے اسے قابل تحسین قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی قیادت نے ہمیشہ اہم عالمی اورعلاقائی مسائل پرواضح اورجرات مندانہ موقف اختیار کیا ہے، جسے مسلم دنیا قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ […]

ہمیں ہتھیاروں اور فوج کی نہیں ، حمایت سے متعلق وضاحت کی ضرورت ہے ، مشیر اماراتی صدر

متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر انور قرقاش نے کہا ہے کہ ہمیں ہتھیاروں اور فوجی دستوں کی ضرورت نہیں، یو اے ای وضاحت چاہتا ہے مشکل وقت میں کن ممالک پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔ ایک بیان میں انور قرقاش نے کہا کہ ایران جنگ کے آغاز کے بعد سے برادر اور دوست […]

ایران نے آبنائے ہرمز سے ’غیردشمن‘ جہازوں کے گزرنے کی مشروط اجازت دے دی

تہران: ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ عالمی تجارت کے اہم ترین راستے آبنائے ہرمز سے ایسے جہازوں کو محفوظ گزرنے کی اجازت دے گا جو کسی بھی قسم کی دشمنی یا جارحانہ کارروائیوں میں ملوث نہیں ہوں گے۔   بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اس فیصلے کا مقصد عالمی توانائی کی […]

لبنان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلالیا، ایرانی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

لبنان نے ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا۔ بیروت سے عرب میڈیا کے مطابق ایران سے لبنانی سفیر کو موجودہ صورتحال پر مشاورت کے لیے واپس بلایا گیا۔  ادھر خبر ایجنسی کے مطابق لبنان نے اس سے قبل ایرانی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنے کاحکم دیا۔ لبنان نے ایران کی […]