بین الاقوامی – صفحہ 89 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ متعدد مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں دن کے وقت موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے تاہم شہر اقتدار میں شام کو ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، بونیر میں بارش متوقع ہے، کوہستان، ملاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہاٹ،کرم،خیبر اور ہنگو میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ پشاور، بالاکوٹ، ہری پور، مردان، نوشہرہ میں بھی بارش کی توقع ہے۔ باجوڑ، صوابی، چارسدہ میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم راولپنڈی،اٹک،تلہ گنگ،مری، گلیات میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔ بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور، بہاولنگر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے۔ کوئٹہ، زیارت، ژوب، موسی خیل میں بارش کا امکان ہے، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، خصدار میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

Browsing Category

بین الاقوامی

پاکستان اور کرغزستان کا کرپٹو، بلاک چین میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور کرغزستان نے کرپٹو اور بلاک چین ٹیکنالوجیز کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، اس سلسلے میں وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب اور کرغزستان کی ڈائریکٹر نیشنل انویسٹمنٹ ایجنسی فرخت امینوو کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی ویڈیو کانفرنس ہوئی۔ ویڈیو کانفرنس میں کرپٹو کرنسی، بلاک چین […]

بھارت کے ساتھ اختلافات راتوں رات ختم کرکے تجارتی معاہدے تک پہنچنا ممکن نہیں، امریکا

امریکا نے کہا ہے کہ امریکا اور بھارت کے درمیان اختلافات راتوں رات ختم کر کے کسی تجارتی معاہدے تک نہیں پہنچا جا سکتا۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ایک سینئر امریکی اہلکار نے جمعرات کی رات صحافیوں کو بتایا کہ امریکا اور بھارت کا راتوں رات اختلافات ختم کرکے کسی تجارتی معاہدے پر […]

روس کا کیف پر ڈرون اور میزائل حملہ، 18 افراد ہلاک، 159 زخمی

یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روس نے فضائی حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور بچوں سمیت 159 زخمی ہوگئے۔ یوکرینی حکام کے مطابق روس نے کیف کے علاقے کراماٹورک میں رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا جس سے گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، کئی لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ کیف کے […]

ٹرمپ کی بھارت کے مقابلے میں پاکستان سے رعایت، 19 فیصد ٹیرف عائد کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر عائد کردہ 25 فیصد محصولات کے مقابلے پاکستان کو رعایت دیتے ہوئے 19 فیصد ٹیرف عائد کردیا، اس سے قبل پاکستان پر عائد محصولات کی شرح 29 فیصد تھی، نئے محصولات کا نفاذ 7 اگست سے ہوگا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے […]

لداخ: فوجی گاڑی پر پتھر گرنے سے بھارتی کرنل اور جوان ہلاک، تین زخمی

لداخ میں فوجی گاڑی پر بھاری پتھر گرنے سے بھارتی کرنل جوان سمیت ہلاک جب کہ تین زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لڈا یوٹی کے لیہہ میں بدھ کی صبح ایک فوج گاڑی کو بڑا پتھر لگنے سے گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس میں سوار دو بھارتی فوجی افسر […]

امریکی فوجی نے غزہ میں کم سن بچے کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہادت کی گواہی دیدی

سفاک اور ظاہم صہیونی فوجیوں نے امداد لے کر جانے والے کم سن بچے کو بھی نہیں بخشا اور شہید کر دیا۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کے انسانیت سوز ، وحشیانہ اور سفاک مظالم کا سلسلہ جاری ہے، اس کی گواہی امدادی مرکز پر ڈیوٹی انجام دینے والے امریکی سپاہی نے بھی دے دی، جس […]

فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے 15 ماہ کا وقت طے کر لیا گیا: اقوام متحدہ

فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے 15 ماہ کا وقت طے کر لیا گیا۔ اقوام متحدہ کی فلسطین کے دو ریاستی حل پر کانفرنس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا کہ اسرائیل فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے، دو ریاستی حل کی طرف پیش قدمی کرے۔ شرکا نے اسرائیل فلسطین تنازع کو دو […]

امریکی صدر نے مجھ سے رابطہ کر کے بتایا پاکستان بڑا حملہ کرنیوالا ہے، مودی کا اعتراف

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے تسلیم کر لیا کہ امریکی صدر نے رابطہ کیا تھا، امریکی صدر نے مجھ سے رابطہ کر کے بتایا پاکستان بہت بڑا حملہ کرنے والا ہے۔ نریندرمودی نے یہ اعتراف لوک سبھا میں خطاب کے دوران کیا، نریندر مودی کے خطاب کے دوران اپوزیشن کا شور شرابا، کانگریس پارٹی نے […]

برطانوی وزیر اعظم کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا، اگر اسرائیل کچھ شرائط پوری نہیں کرتا تو اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست تسلیم کی جائے گی۔ کیئر اسٹارمر نے کہا کہ اسرائیلی حکومت […]

اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر طیارہ تباہ کرنے کی دھمکی دینے والا مسافر ہندو نکلا

لندن سے گلاسکو جانے والی ایزی جیٹ طیارے کی پرواز میں ایک مسافر نے اچانک اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے ہوئے امریکا مخالف باتیں کیں اور بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس صورت حال پر طیارے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور خواتین و بچے مسافر […]