فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے 15 ماہ کا وقت طے کر لیا گیا: اقوام متحدہ

فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے 15 ماہ کا وقت طے کر لیا گیا۔

اقوام متحدہ کی فلسطین کے دو ریاستی حل پر کانفرنس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا کہ اسرائیل فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے، دو ریاستی حل کی طرف پیش قدمی کرے۔

شرکا نے اسرائیل فلسطین تنازع کو دو ریاستی حل کی بنیاد پر ختم کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا اور کہا کہ خطے میں جنگ، قبضے اور نقل مکانی سے امن قائم نہیں ہو سکتا۔

کانفرنس کے شرکا نے اسرائیل سے دو ریاستی حل کے لیے اعلانیہ عہد کرنے کا مطالبہ کیا، شرکا نے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے اجتماعی اقدامات پر اتفاق کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P