بین الاقوامی – صفحہ 86 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ متعدد مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں دن کے وقت موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے تاہم شہر اقتدار میں شام کو ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، بونیر میں بارش متوقع ہے، کوہستان، ملاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہاٹ،کرم،خیبر اور ہنگو میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ پشاور، بالاکوٹ، ہری پور، مردان، نوشہرہ میں بھی بارش کی توقع ہے۔ باجوڑ، صوابی، چارسدہ میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم راولپنڈی،اٹک،تلہ گنگ،مری، گلیات میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔ بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور، بہاولنگر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے۔ کوئٹہ، زیارت، ژوب، موسی خیل میں بارش کا امکان ہے، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، خصدار میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

Browsing Category

بین الاقوامی

غزہ پر قبضے کا منصوبہ، اسرائیلی وزیر خزانہ نے حکومت گرانے کی دھمکی دیدی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے غزہ پر فوجی قبضے کی تجویز کی سکیورٹی کابینہ سے منظوری کے بعد اسرائیلی وزیر خزانہ نے حکومت گرانے کی دھمکی دیدی۔ اسرائیلی وزیر خزانہ بذلیل اسموٹرچ نے غزہ میں جنگ کے نیتین یاہو کے منصوبوں پر حکومت گرانے اور نئے انتخابات کی دھمکی دی ہے، وزیر خزانہ […]

غزہ میں صیہونی فورسز کی درندگی جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 61 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی درندگی کا سلسلہ جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 61 فلسطینی شہید جبکہ 363 زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق 5 فلسطینی بھوک سے جان کی بازی ہار گئے، غذائی قلت کا شکارہوکر 100 بچوں سمیت 217 افراد شہید ہوئے، اسرائیلی فورسز کے خوراک کے متلاشیوں پر حملوں میں […]

عاصم منیر کیساتھ ممکنہ ملاقات کا ڈر، مودی نے ٹرمپ کی دعوت قبول نہیں کی، امریکی جریدے کا دعویٰ

امریکی جریدے بلومبرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ممکنہ ملاقات کے ڈر سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر کی دعوت قبول کرنے سے انکار کیا۔ امریکی جریدے  بلومبرگ  نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ممکنہ آمنا سامنا ہونے […]

آذربائیجان اور آرمینیا آج وائٹ ہاؤس میں امن معاہدے پر دستخط کرینگے

آذربائیجان اور آرمینیا آج وائٹ ہاؤس میں امن معاہدے پر دستخط کریں گے۔ وائٹ ہاوس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کی تقریب کی میزبانی صدر ٹرمپ کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ امن معاہدہ صرف آرمینیا یا آذربائیجان […]

جرمنی کی غزہ پر مکمل قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی شدید مذمت، اسلحہ بیچنے سے انکار

غزہ پر مکمل قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے جرمنی نے اسرائیل کو غزہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرنے سے انکار کر دیا۔ جرمن چانسلر نے کہا کہ یہ سمجھنا مشکل ہے کہ اسرائیلی فوجی کارروائی کس طرح اپنےمقاصد حاصل کرے گی، لہٰذا جرمن حکومت اگلے نوٹس تک غزہ کی پٹی […]

بھارت نے امریکی ہتھیار اور طیارے خریدنے کا منصوبہ روک دیا

بھارت نے امریکا سے ہتھیار اور طیارے خریدنے کے منصوبے پر عمل درآمد روک دیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے اسٹرائیکر و ہیکلز، جیولین میزائل اور بوئنگ طیاروں سمیت امریکی ہتھیار خریدنےکے منصوبے روک دیے۔ خبر ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بھارتی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت […]

نیتن یاہو کا آپریشن سندور میں اسرائیلی ہتھیاروں کے استعمال کا اعتراف

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے بھارت کے آپریشن سندور میں پاکستان کیخلاف اسرائیلی ہتھیاروں کے استعمال ہونے کا اعتراف کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی صحافی سے گفتگو میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ بھارت نے آپریشن سندور میں اسرائیلی ہتھیار استعمال کیے اور اسرائیلی ہتھیاروں نے جنگی میدان میں کارگر ہونے کو […]

قیام امن کیلئے مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک ابراہم معاہدے میں شامل ہوں: ٹرمپ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے لیے یہ بہت اہم ہے کہ مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک ابراہم معاہدے میں شامل ہوں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کا ذخیرہ مکمل تباہ ہو چکا ہے، اب میرے لیے یہ […]

ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان، مجموعی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے درآمدات پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا، جس کے بعد بھارت پر مجوعی ٹیرف 50 فیصد ہو گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری ایگزیکٹو آرڈر کے تحت بھارت پر اضافی 25 فیصد […]

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 135 شہید

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، صیہونی فورسز کی بمباری اور فائرنگ سے 24 گھنٹوں میں مزید 135 فلسطینی شہید، 771 زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق 87 فلسطینی امداد کی تلاش میں صیہونی بربریت کا نشانہ بن گئے، خان یونس کے امدادی مرکز کے باہر 30 افراد کو اسرائیلی فائرنگ سے نشانہ بنایا […]