غزہ میں اسرائیلی فورسز کی درندگی کا سلسلہ جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 61 فلسطینی شہید جبکہ 363 زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق 5 فلسطینی بھوک سے جان کی بازی ہار گئے، غذائی قلت کا شکارہوکر 100 بچوں سمیت 217 افراد شہید ہوئے، اسرائیلی فورسز کے خوراک کے متلاشیوں پر حملوں میں 20 افراد شہید ہوئے۔
غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 61 ہزار 430 ہوگئی جبکہ 1 لاکھ 53 ہزار 213 افراد زخمی ہیں۔
ایک جانب غزہ میں ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ دوسری طرف اسرائیل نے فلسطینی شہریوں کی غزہ شہر سے انخلا کے لیے 7 اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے، اس سے قبل اسرائیل نے پورے علاقے کا کنٹرول سنبھالنے کے متنازع منصوبے کا اعلان کیا تھا۔