بین الاقوامی – صفحہ 75 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper
Browsing Category

بین الاقوامی

غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسل کشی کے سوا کچھ نہیں: جینیفر لارنس

ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر لارنس نے کہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسل کشی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق معروف آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ جینیفر لارنس نے اسپین میں ہونے والے سین ایبسٹن فلم فیسٹیول میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے بچوں کے مستقبل […]

بھارت: اداکار و سیاستدان وجے کی سیاسی ریلی میں بھگدڑ مچ گئی، 39 افراد ہلاک

بھارتی ریاست تمل ناڈو میں اداکار و سیاستدان وِجے کی سیاسی ریلی میں بھگدڑ مچ گئی، جس ے نتیجے میں 39 افراد ہلاک ہو گئے۔ گزشتہ روز بھارتی ریاست تمل ناڈو میں وجے تھلاپتی کی سیاسی جماعت کی ریلی میں بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک ہوگئے، جب کہ 30 سے […]

طالبان حکومت کا روس، چین، ایران اور پاکستان کے افغانستان میں غیرملکی اڈوں سے متعلق موقف کا خیر مقدم

افغان حکومت نے روس، چین، ایران اور پاکستان کے اس مؤقف کا خیرمقدم کیا ہے جس میں افغانستان میں غیر ملکی فوجی اڈے قائم کرنے کی مخالفت کی گئی ہے، یہ بات طالبان حکومت کے نائب ترجمان حمد اللہ فطرت نے ہفتے کو صحافیوں کو جاری بیان میں کہی۔ یہ بیان ان چاروں ملکوں کے […]

چین کے سابق وزیر زراعت تانگ رین جیان کو رشوت ستانی کے الزام میں سزائے موت

چین کے سابق وزیر برائے زراعت و دیہی امور تانگ رین جیان کو اتوار کو جیلن صوبے کی ایک عدالت نے رشوت ستانی کے الزام میں سزائے موت سنادی، تاہم سزا پر عملدرآمد 2 سال کے لیے معطل کر دیا گیا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز نے سرکاری خبر رساں ادارے شینہوا کے حوالے سے رپورٹ […]

کولمبیا کے صدر کا اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی فورس بنانے کا مطالبہ

کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ ایک ایسی عالمی فورس تشکیل دی جائے جو امریکی فوج سے بھی بڑی ہو۔ نیویارک میں فلسطین کے حق میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر نے کہا کہ عالمی فورس کا […]

ٹرمپ کا جنگ بندی منصوبہ موصول نہیں ہوا: حماس، مزید 76 فلسطینی شہید

حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسے ابھی تک صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ میں جنگ بندی سے متعلق پلان موصول نہیں ہوا ہے جبکہ دوسری جانب اسرائیل نے غزہ پر حملے مزید تیز کر دیے ہیں جن میں آج 76 فلسطینی شہید ہوگئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق حماس کی […]

اقوام متحدہ میں نیتن یاہو نے اپنی تقریر خالی کرسیوں کو سنائی؛ ترک صدر

ترک صدر طیب اردوان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کو نہ روکا گیا تو فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششیں ادھوری ہی رہیں گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو، ان کی کابینہ اور ان کے ساتھ کھڑے "نسل کُش ٹولے” کے فوری ٹرائل کا مطالبہ بھی کیا۔ […]

پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت؛ بلومبرگ کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات

نیو یارک میں سکھ رہنما گروپت ونت سنگھ پانن کو قتل کی کوشش کرنے کی کوشش پر گرفتار بھارتی شہری نکھل گپتا کے مزید ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔ ان انکشافات نے بھارت کی مودی سرکار کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا جو دوسرے ممالک میں را کے ایجنٹوں کے ذریعے قتل جیسے گھناؤنے جرائم کرتے ہیں۔ بلوم […]

خودمختار فلسطینی ریاست قائم ہوئی تو اسلحہ ملکی فوج کے حوالے کرنے کو تیار ہونگے؛ حماس

حماس کے سینئیر رہنما غازی حمد نے کہا کہ غزہ میں حماس کو منظر نامے سے ہٹانے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو میں کیا۔ حماس رہنما نے اعتراف کیا کہ اسرائیل پر 7 اکتوبر […]

چین، ایران پاکستان، روس کا افغانستان سے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نیویارک میں چین، ایران، پاکستان اور روس کے وزرائے خارجہ کا چوتھا چار فریقی اجلاس ہوا جس میں افغانستان میں کالعدم داعش، القاعدہ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان، کالعدم بی ایل اے، کالعدم جیش العدل پر تشویش کا اظہار اور کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس […]