مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، پائیڈ کا شرح سود برقرار رکھنے کا مشورہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، پائیڈ کا شرح سود برقرار رکھنے کا مشورہ

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے اسٹیٹ بینک کو شرح سود ساڑھے 10 فیصد پر برقرار رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ بھی کہا ہے کہ تیل کی قیمتیں اور مہنگائی مزید بڑھنے یا روپےکی قدر گرنے سےشرح سود میں اضافہ ممکن ہے۔

 

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔ اجلاس سے ایک روز پہلے اپنے اعلامیے میں پائیڈ کا کہنا ہے مارچ میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر شہری علاقوں میں 7.3 اور دیہی علاقوں میں 8.4 فیصد تک پہنچنا تشویشناک ہے۔ جس کی بڑی وجہ خوراک اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات ہیں، ایسے میں شرح سود کم کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔

 

یہ بھی کہا گیا ہے جنگی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافےکا خدشہ ہے۔ آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث ترسیل اور انشورنس کے اخراجات بڑھ رہے ہیں۔ ایسے میں شرح سود میں ردوبدل کے بجائے موجودہ سطح پر برقرار رکھی جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.