بین الاقوامی – صفحہ 54 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper
Browsing Category

بین الاقوامی

نیشنل گارڈز پر حملہ: ٹرمپ کا تیسری دنیا کے ممالک سے امریکا ہجرت روکنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےوائٹ ہاؤس کے قریب حملے میں زخمی ہونے والی نیشنل گارڈ کی اہلکار کی ہلاکت کے بعد کہا ہے کہ وہ تیسری دنیا کے ممالک سے ہونے والی ہجرت کو مستقل طور پر روک دیں گے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کا یہ بیان بدھ کو […]

جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملے، 11 فلسطینی شہید

اسرائیلی قابض فورسز کی غزہ اور مغربی کنارے میں وحشیانہ کارروائیاں، مذاکرات اور جنگ بندی کے وعدے کے باوجود حملے اور گولہ باری جاری ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق بانی سہیلہ اور خان یونس کے مشرق میں اسرائیلی ڈرون حملے جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ رفاہ میں سرنگوں میں پھنسے 9 […]

ایران نے 12 روزہ جنگ میں امریکا، اسرائیل کو شکست دی: آیت اللہ خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران نے 12 روزہ جنگ میں امریکا اور اسرائیل کو شکست دی۔ سرکاری ٹی وی پر اہم خطاب کرتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ غزہ اور لبنان کی مزاحمتی تحریکیں دراصل ایرانی تحریک کی اقدار اور […]

تباہ کن سیلاب نے تین ایشیائی ممالک کو لپیٹ میں لے لیا، ہلاکتیں 321 سے متجاوز

تباہ کن سیلاب نے تین ایشیائی ممالک کو لپیٹ میں لے لیا، ہلاکتیں 321 سے تجاوز کر گئیں۔ تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور سری لنکا میں رواں سال شدید بارشوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، تینوں ممالک میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر […]

سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو بدعنوانی کے جرم میں 21 سال قید کی سزا

بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو بدعنوانی کے الزام میں 21 سال قید کی سزا سنائی ہے، جو غیر موجودگی میں جاری کی گئی اور ان کے اقتدار کے خاتمے کے بعد سیاسی بحران میں شدت پیدا کر سکتی ہے۔ بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے جمعرات کو معزول وزیر […]

آکسفورڈ میں پاکستان کی علمی میدان میں بڑی فتح، بھارت کو سبکی کا سامنا

پاکستان نے علمی میدان میں بڑی فتح حاصل کرلی جہاں آکسفورڈ یونین کے تصدیق شدہ مباحثے سے بھارتی وفد عین وقت پر دستبردار ہوگیا اور پاکستان کو بلامقابلہ فتح حاصل ہوئی۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے بیان کے مطابق جنرل (ر) زبیر محمود حیات، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور ڈاکٹر محمد فیصل […]

شہباز شریف غزہ کے روشن اور محفوظ مستقبل کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستانی وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی تعریف کی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف غزہ کے روشن اور محفوظ مستقبل کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے لندن میں نجی ٹی وی کے نمائندے سے گفتگو […]

آسٹریلیا میں اے آئی سے نابالغ لڑکیوں کی تصاویر کو عریاں کرنے والی ویب سائٹس بند

آسٹریلیا نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے بچوں کی جنسی استحصال پر مبنی تصاویر بنانے والی تین نیوڈیفائی ویب سائٹس کو بند کر دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی انٹرنیٹ سیفٹی کمشنر نے کہا کہ ایسے پلیٹ فارمز جو کسی بھی شخص کی تصویر کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے عریاں کرکے پیش کرتے ہیں، آسٹریلوی اسکولوں کے لیے تباہ کن ثابت […]

پاکستان ایران سے بجلی کتنے روپے فی یونٹ خریدتا ہے؟ سینیٹ میں وضاحت

وفاقی حکومت بلوچستان کے لیے ایران سے بجلی کتنے روپے فی یونٹ میں خریدتی ہے؟ سینیٹ میں وضاحت سامنے آگئی۔ سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ چیئرمین سینیٹ نے 356ویں اجلاس کے لیے پینل آف چیئرز کا اعلان کردیا۔ سینیٹر شہادت اعوان، سینیٹر عمر فاروق اور سینیٹر افنان اللہ […]

متحدہ عرب امارات نے عام پاکستانیوں کیلیے ویزے روک دیے، بڑا انکشاف

وزارتِ داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے عام پاکستانی شہریوں کو ویزے جاری نہیں کیے جارہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس چیئرپرسن ثمینہ ممتاز زہری کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ اس وقت یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے جاری […]