نیشنل گارڈز پر حملہ: ٹرمپ کا تیسری دنیا کے ممالک سے امریکا ہجرت روکنے کا اعلان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

نیشنل گارڈز پر حملہ: ٹرمپ کا تیسری دنیا کے ممالک سے امریکا ہجرت روکنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےوائٹ ہاؤس کے قریب حملے میں زخمی ہونے والی نیشنل گارڈ کی اہلکار کی ہلاکت کے بعد کہا ہے کہ وہ تیسری دنیا کے ممالک سے ہونے والی ہجرت کو مستقل طور پر روک دیں گے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کا یہ بیان بدھ کو ہونے والی فائرنگ کے بعد امیگریشن اقدامات میں مزید سختی کی نشاندہی کرتا ہے، حکام کے مطابق حملہ ایک افغان شہری نے کیا تھا جو 2021 میں آبادکاری کے ایک پروگرام کے تحت امریکا آیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نہ کسی ملک کا نام لیا اور نہ یہ واضح کیا کہ ان کے نزدیک ’تیسری دنیا کے ممالک‘ سے کیا مراد ہے یا ’مستقل معطلی‘ کی نوعیت کیا ہوگی، انہوں نے کہا کہ یہ اقدام بائیڈن انتظامیہ کے تحت منظور ہونے والے کیسز پر بھی لاگو ہوگا۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹرُتھ سوشل‘ پر ٹرمپ نے کہا کہ وہ تیسری دنیا کے تمام ممالک سے ہجرت کو روک دیں گے تاکہ امریکی نظام بحال ہو سکے، بائیڈن دور کی تمام غیر قانونی منظوریوں کا خاتمہ کیا جائے، چاہے وہ آٹو پین کے ذریعے دستخط شدہ ہی کیوں نہ ہوں، اور ایسے تمام افراد کو ملک سے نکالا جائے جو امریکا کے لیے اثاثہ نہ ہوں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.