Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

امریکی رویہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے،ایرانی صدرایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکی رویہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے، واشنگٹن کے طرزِ عمل نے سفارتکاری کا رخ خطرات کی جانب موڑ دیا۔ فرانسیسی صدر سے ٹیلی فونک گفتگو میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے دو مرتبہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا، ہر بار مذاکرات کے ساتھ ہی ایران کے خلاف فوجی جارحیت بھی کی گئی، ایران کے خلاف دوبارہ حملے نہ ہونے کی ضمانت دی جائے۔ مسعود پزشکیان کے مطابق ایران کی مسلح افواج کوئی عسکری اقدام کرتی ہیں تو اس کا اعلان کیا جاتا ہے، ایران طویل عرصے سے آبنائے ہرمز کی سلامتی کا ضامن رہا ہے، امریکی ناکہ بندی کے باعث خطہ عدم استحکام کا شکار ہوا، کسی بھی مذاکرات کی کامیابی کیلئے امریکی ناکہ بندی کا خاتمہ ضروری ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر نے ایرانی صدر کو یو اے ای میں شہری انفراسٹرکچر پر حملوں، جہازوں پر بلاجواز حملوں پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ تمام فریقین کو آبنائے ہرمزکی ناکہ بندی ختم کرنی چاہیے، ایرانی صدر کو کثیرالملکی مشن میں شمولیت کی پیشکش بھی کی، کہا…

Browsing Category

بین الاقوامی

غزہ میں جارحیت، ترکیہ نے اسرائیل پر تجارتی پابندیاں عائد کردیں

ترکیہ نے غزہ میں جاری جنگ میں سیز فائر تک اسرائیل کو اشیا کی برآمدات پر پابندی عائد کردی ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سات اپریل کو حماس کی کارروائی کے بعد اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملے سے ترکیہ نے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے فوری سیز فائر کا […]

خان یونس سے اسرائیلی فوج کا انخلاء شروع ، فضائی حملے میں مزید 30 فلسطینی شہید

چارماہ کی پُرتشدد کارروائیوں کے بعد وسطی خان یونس سے اسرائیلی فوج نے انخلاء شروع کر دیا ، بمباری کے نتیجے میں مزید 30 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے۔ اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد فلسطینیوں کی اپنے گھروں کو واپسی ہو رہی ہے تاہم اسرائیلی بمباری سے ملبے کا ڈھیر بنے گھروں کی […]

امریکا میں ایک اور بھارتی طالبعلم کی پُراسرار موت؛ مجموعی تعداد 11 ہوگئی

 امریکی ریاست اوہائیو میں بھارتی طالب علم 25 سالہ محمد عرفات پُراسرار طور پر ایک گھر میں مردہ پایا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد کا رہائشی نوجوان 2023 میں ماسٹرز کرنے کلیولینڈ اسٹیٹ یونیورسٹی اوہائیو آیا تھا تاہم 7 مارچ سے اہل خانہ سے رابطہ نہیں ہوسکا تھا۔ طالب علم کے والد کو 19 […]

بھارت میں کیرالہ کے علاوہ دیگر ریاستوں میں عیدالفطر 11 اپریل کو ہوگی

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی سمیت اکثر ریاستوں میں شوال کا چاند نظر نہیں جہاں عدالفطر 11 اپریل کو ہوگی جبکہ ریاست کیرالہ میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوگئی ہیں۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کی جامع مسجد اور فتح پوری مسجد کے اماموں نے شوال کا چاند نظر […]

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، 5 ارب ڈالر کا پیکیج جلد مکمل کرنے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان مکہ المکرمہ میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں اسرائیل کے غزہ میں غیرقانونی اقدامات کو روکنے اور غزہ تک امداد کی بلاروک ٹوک فراہمی پر زور دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ہیں، کل مکہ المکرمہ کے […]

سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر بدھ کو ہوگی

سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد سلطنت میں عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ منائی جائے گی۔ سعودی رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، سعودی عرب میں عیدالفطر 10اپریل کو ہوگی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کا […]

شارجہ کی 39 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 5 افراد جاں بحق

متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق شارجہ کے علاقے النہادہ میں واقع رہائشی ٹاور میں آگ لگنے کے نتیجے میں 44 افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اموات دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں۔ […]

سمندری طوفان کیتھلین برطانیہ سے ٹکرا گیا، درجنوں پروازیں منسوخ

سمندری طوفان کیتھلین برطانیہ سے ٹکرا گیا، تیز ہواؤں کی وجہ سے درجنوں پروازیں منسوخ، ہزاروں مسافر متاثر ہو گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق میٹ آفس کی ییلووارننگ جاری ہونے پر مختلف ہوائی اڈوں پر 140 پروازیں منسوخ کی گئیں، ہیتھرو، مانچسٹر، برمنگھم، ایڈنبرا اور بیلفاسٹ سٹی سمیت دیگر ہوائی اڈوں پر پروازیں منسوخ ہوئیں۔ […]

ایران میں پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر پر حملوں میں11 اہلکار ہلاک

 ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 11 اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صوبے سیستان اور بلوچستان میں واقع راسک اور چاہ بہار میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر اور ایک فوجی تنصیب […]

وائٹ ہاؤس کی میزبانی میں افطار پارٹی، بائیڈن کی اسرائیل پالیسی پر احتجاج

وائٹ ہاؤس میں مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے دوران افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا تاہم صدر جوبائیڈن کی اسرائیل-غزہ جنگ کی پالیسی پر احتجاج کیا گیا اور مسلمان برادری کی تشویش اجاگر کی گئی۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے افطار ڈنر سے قبل اپنی انتظامیہ میں شامل سینئر […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More