Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

امریکی رویہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے،ایرانی صدرایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکی رویہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے، واشنگٹن کے طرزِ عمل نے سفارتکاری کا رخ خطرات کی جانب موڑ دیا۔ فرانسیسی صدر سے ٹیلی فونک گفتگو میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے دو مرتبہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا، ہر بار مذاکرات کے ساتھ ہی ایران کے خلاف فوجی جارحیت بھی کی گئی، ایران کے خلاف دوبارہ حملے نہ ہونے کی ضمانت دی جائے۔ مسعود پزشکیان کے مطابق ایران کی مسلح افواج کوئی عسکری اقدام کرتی ہیں تو اس کا اعلان کیا جاتا ہے، ایران طویل عرصے سے آبنائے ہرمز کی سلامتی کا ضامن رہا ہے، امریکی ناکہ بندی کے باعث خطہ عدم استحکام کا شکار ہوا، کسی بھی مذاکرات کی کامیابی کیلئے امریکی ناکہ بندی کا خاتمہ ضروری ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر نے ایرانی صدر کو یو اے ای میں شہری انفراسٹرکچر پر حملوں، جہازوں پر بلاجواز حملوں پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ تمام فریقین کو آبنائے ہرمزکی ناکہ بندی ختم کرنی چاہیے، ایرانی صدر کو کثیرالملکی مشن میں شمولیت کی پیشکش بھی کی، کہا…

Browsing Category

بین الاقوامی

جمہوریت کے دعویدار بھارت میں عام انتخابات کا آغاز کل سے ہوگا

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار ملک بھارت میں عام انتخابات کا آغاز کل 19 اپریل سے ہورہا ہے، 7 مراحل پر مشتمل انتخابات یکم جون تک ہوں گے۔ بھارت میں ہر پانچ سال بعد انتخابات کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس کو دنیا میں کسی بھی ملک میں ہونے والا سب سے […]

دبئی میں بارشیں: 2 روز میں 1244 پروازیں منسوخ

دبئی میں بارشوں کی وجہ 2 دن میں 1244پروازیں منسوخ ہوئیں۔ امارت ائیر لائن حکام شدید بارشوں کے باعث 2 روز میں 1244 پروازیں منسوخ ہوئی جبکہ 61 پروازوں کا رخ دوسرے ائیرپورٹس پر موڑ دیا گیا۔ موسم میں بہتری کے باعث حالات زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئے، ٹرمینل 1 اور ٹرمینل 3 […]

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کا 75سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، نظام زندگی مفلوج

متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ،ملک میں بارشوں کا75سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ متحدہ عرب امارات میں حکام نے شدید بارشوں اور ژالہ باری کے بعد بیشتر علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔ متحدہ عرب امارات میں دبئی، شارجہ اور ابوظہبی سمیت دیگر ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے […]

سیکیورٹی خدشات: امریکی یونیورسٹی نے مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کر دی

یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا (یو ایس سی) نے مشرق وسطیٰ کے تازہ ترین تنازع کے بارے میں سیکیورٹی خدشات اور جذبات کا حوالہ دیتے ہوئے ایک مسلمان طالبہ کی جانب سے گریجویشن تقریب میں دی جانے والی تقریر کو منسوخ کر دیا، جنہوں نے کہا کہ انہیں فلسطین سے نفرت کے باعث خاموش کیا جا […]

انجلینا جولی کی براڈ پٹ کو تشدد کی خفیہ ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی

ہالی وڈ کی نامور اداکارہ انجلینا جولی نے اپنے سابقہ شوہر براڈ پٹ کو تشدد کی خفیہ ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دی ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ خفیہ طور پر ویڈیوز بناتی رہی ہیں اور وہ اب اسے قانونی جنگ میں فتح کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہیں۔ انجلینا جولی نے دعویٰ کیا […]

امریکا کی ایران کو نئی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی

امریکا نے دھمکی دی ہے کہ آنے والے دنوں میں وہ ایران پر مزید پابندیاں عائد کرے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس سے ایران کی تیل کی برآمدات کم […]

پاکستان اوربھارت کشیدگی میں کمی، مذاکرات سے مسائل حل کریں، امریکا

امریکا نے کہا کہ پاکستان اور بھارت بات چیت کے ذریعے مسائل حل کریں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کو کشیدگی میں کمی کرنے چاہیے۔ دونوں ممالک کو مسائل کا حل بات مذاکرات سے نکالنا چاہیے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے […]

کنگنا رناوت کی بکواس کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی؛ پریانکا گاندھی

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کی بیٹی اور پارٹی کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار اداکارہ کنگنا رناوت پر کڑی تنقید کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی نے اداکارہ کنگنارناوت کے بیانات کو بکواس قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری […]

بھارت میں باحجاب خواتین کے ریسٹورینٹ میں داخلے پر پابندی

بھارتی دارلحکومت کے ایک معروف ریسٹورینٹ میں باحجاب خواتین کو داخل ہونے سے روک دیا گیا۔  کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ دہلی کے جنوبی علاقے میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے قریب نیو فرینڈز کالونی کے ماربیہ کیفے میں لنچ ٹائم کے دوران پیش آیا۔ مسلم خواتین نے بتایا کہ ہم چار کولیگز […]

سعودی وزیر خارجہ کا دورۂ پاکستان پر امریکی مؤقف سامنے آگیا

 امریکی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے دورۂ پاکستان اور آزادی اظہار رائے سے متعلق صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ سعودی وزیر خارجہ اس وقت پاکستان کے دورے پر ہیں۔ پاکستان […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More