Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

امریکی رویہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے،ایرانی صدرایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکی رویہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے، واشنگٹن کے طرزِ عمل نے سفارتکاری کا رخ خطرات کی جانب موڑ دیا۔ فرانسیسی صدر سے ٹیلی فونک گفتگو میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے دو مرتبہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا، ہر بار مذاکرات کے ساتھ ہی ایران کے خلاف فوجی جارحیت بھی کی گئی، ایران کے خلاف دوبارہ حملے نہ ہونے کی ضمانت دی جائے۔ مسعود پزشکیان کے مطابق ایران کی مسلح افواج کوئی عسکری اقدام کرتی ہیں تو اس کا اعلان کیا جاتا ہے، ایران طویل عرصے سے آبنائے ہرمز کی سلامتی کا ضامن رہا ہے، امریکی ناکہ بندی کے باعث خطہ عدم استحکام کا شکار ہوا، کسی بھی مذاکرات کی کامیابی کیلئے امریکی ناکہ بندی کا خاتمہ ضروری ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر نے ایرانی صدر کو یو اے ای میں شہری انفراسٹرکچر پر حملوں، جہازوں پر بلاجواز حملوں پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ تمام فریقین کو آبنائے ہرمزکی ناکہ بندی ختم کرنی چاہیے، ایرانی صدر کو کثیرالملکی مشن میں شمولیت کی پیشکش بھی کی، کہا…

Browsing Category

بین الاقوامی

امریکی ایوان نمائندگان میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل منظور

نیویارک:(ویب ڈیسک )امریکی ایوان نمائندگان نے امریکی صارفین کا ڈیٹا چینی حکومت کے ساتھ شیئر کرنے کے خطرات کے پیش نظر چین کی سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی کا بل منظور کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے گزشتہ روز ایک بل منظور کیا جس میں واضح […]

بھارت انتخابات: سرکاری ٹی وی کا سرخ لوگو نارنجی رنگ میں تبدیل

بھارت میں جاری انتخابات کے دوران سرکاری ٹی وی کا سرخ لوگو نارنجی رنگ میں تبدیل کر دیا گیا۔ سرکاری ٹی وی ’دوردرشن‘  کے لوگو کا رنگ بدلنے پر بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی چینل کے لوگو کے رنگ میں تبدیلی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ممتا بینرجی نے سوال اٹھایا ہے […]

چین میں موسلادھار بارشیں، سیلابی صورتحال سے نظام زندگی درہم برہم

چین کے جنوبی علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔ مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں سے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، درخت گر گئے، ٹریفک اور ٹرینوں کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ مختلف حادثات میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ مسلسل بارشوں سے صوبے گوانگ ڈونگ کے کئی […]

اسرائیل کی غزہ میں جارحیت نہ رکی، مزید 48 فلسطینی شہید

اسرائیل کی غزہ میں جارحیت نہ رکی، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 48 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔ صیہونی طیاروں نے نصیرت کیمپ پر پھر بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 7 فلسطینی شہید ہو گئے، سفاک فوج نے تازہ حملوں میں ایک اور نولود سے ماں کی گود چھین لی۔ فلسطین میں […]

اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ عہدے سے مستعفی

اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ میجر جنرل اہرون ہلیوا مستعفی ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق میجر جنرل اہرون ہلیوا نے 7 اکتوبر کو فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اہرون ہلیوا حماس کے 7 اکتوبر حملے کے […]

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کل سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی 22 اپریل (پیر) سے 24 اپریل (بدھ) تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ 8 فروری کے عام انتخابات کے بعد کسی بھی سربراہ مملکت کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ’ایرانی صدر کے […]

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں 14 بچے شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں 14 بچے شہید ہوگئے جن میں سے 13 ایک ہی خاندان کے بچے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹے سے جاری بمباری میں 14 بچے شہید ہوگئے جب کہ مغربی کنارے میں ایک چھاپا مار کارروائی کے دوران ایک درجن سے […]

اسرائیل کیخلاف فوری جوابی کارروائی کا کوئی منصوبہ نہیں : ایرانی حکام

ایرانی شہر اصفہان پر حملے کے چند گھنٹے بعد سینئر ایرانی اہلکار نے بتایا ہے کہ ایران کا اسرائیل کے خلاف فوری جوابی کارروائی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ واقعے کے غیر ملکی ذرائع کی تصدیق نہیں ہو سکی […]

اسرائیل کا ایرانی شہراصفہان پرفضائی حملہ

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے صوبے اصفہان کے ہوائی اڈے کے قریب میزائل حملہ کیا، حملے کے بعد زور دار دھماکے کی آوازیں سنی گئیں ،جس کے بعد ایران نے اصفہان سمیت کئی شہروں کے لیے پروازیں معطل کر دیں تایم ایران نے اسرائیلی حملے کی تردید کی ہے […]

غلط اندازہ اسرائیل ایران تصادم بڑھنے کا باعث بنا ، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غلط اندازہ اسرائیل اور ایران کے درمیان تصادم بڑھنے کا باعث بنا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو ایران کے اتنے بڑے پیمانے پر ردعمل کی توقع نہیں تھی، امریکی اور اسرائیلی حکام کا خیال تھا ایران کا ردعمل محدود ہوگا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More