ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کل سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کل سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی 22 اپریل (پیر) سے 24 اپریل (بدھ) تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ 8 فروری کے عام انتخابات کے بعد کسی بھی سربراہ مملکت کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ’ایرانی صدر کے ساتھ ان کی شریک حیات اور وزیر خارجہ اور کابینہ کے دیگر ارکان، اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ ایک بڑا تجارتی وفد بھی ہمراہ ہوگا۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ ابراہیم رئیسی، وزیر اعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری، سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی اور قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق سے ملاقاتیں کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.