faisaljee – صفحہ 98 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

رحیم یار خان: 100 سے زائد بچوں سے مبینہ زیادتی کرنے والا اسکول ٹیچر گرفتار

رحیم یار خان کی تحصیل خانپور کے نواں کوٹ قصبے میں مبینہ طور پر 100 سے زائد اسکول کے بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ٹیچر کو گرفتار کرلیا۔ اس معاملے کا انکشاف اس وقت ہوا جب نواں کوٹ قصبے کے قریبی گاؤں کے ایک رہائشی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تھانہ […]

روس پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے، صدرمملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاک بھارک کشیدگی کم کرنے اور علاقائی صورتحال بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے دوسری جنگ عظیم میں روسی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نازی ازم کے خلاف […]

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کو قتل کی دھمکی موصول

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کو ای میل پر قتل کی دھمکی موصول ہوئی ہے جبکہ ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ محمد شامی کے بھائی حسیب احمد نے اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں سائبر کرائم پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی جس کے مطابق […]

شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں ملکی داخلی اور سرحدی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی اور اب تک کی صورتحال پر مشاورت ہو گی۔ کابینہ اجلاس میں آئندہ بجٹ کے حوالے سے تیاریوں پر بھی غور ہو گا، […]

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا قائم مقام افغان ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان کے قائم مقام ہم منصب عامر خان متقی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے 19 اپریل کو دورۂ افغانستان کے بعد سے دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا، جس میں تجارت، روابط، اقتصادی […]

بھارت میں آزادی صحافت پر قدغن: 36 صحافی قید، درجنوں دہشتگردی کے مقدمات

بھارت میں آزادی صحافت پر قدغن، صحافیوں کو جبر کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق مودی سرکار میں صحافیوں پر دباؤ اور سنسرشپ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، بھارت میں آزادی صحافت خطرے میں ہے، درجنوں صحافی گرفتار غیرقانونی سرگرمیوں کے ایکٹ کے تحت صحافیوں پر دہشت گردی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں […]

تمام سیاسی جماعتیں مل کر قومی حکومت بنائیں اور پاکستان کو بچائیں، اچکزئی

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر قومی حکومت بنائیں اور پاکستان کو بچائیں یہ ملک کو اکٹھا کرنے کا وقت ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں کی تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قومی ایجنڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ہمارے خطے میں جو […]

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیش کش کردی۔ پاکستان اور بھارت سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی حالیہ برسوں میں اپنی بلند ترین سطح پر ہے،  دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کا دل کی گہرائیوں سے […]