faisaljee – صفحہ 97 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بھارت کی زرعی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش اعلان جنگ تصور ہوگی: پاکستان

پاکستانی سفیر برائے امریکا رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت کی 24 کروڑ افراد پر مشتمل زرعی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش اعلان جنگ تصور کی جائے گی۔ پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی تھنک ٹینک نمائندگان کو پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر بریفنگ ⁠دی اور پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ […]

وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آج ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے ہمراہ انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی گئی۔ اس دوران مشرقی سرحد پر بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے تناظر میں روایتی […]

بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کے 7 جوان شہید

بلوچستان میں کالعدم تنظیم نام نہاد ’بلوچ لبریشن آرمی‘ (بی ایل اے) کے بزدلانہ حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 7 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 6 مئی کو بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں بھارتی ایما پر کام کرنے والی کالعدم […]

پہلگام فالس فلیگ: بھارتی سیاسی رہنما کا مودی کو استعفیٰ دے کر چائے بیچنے کا مشورہ

پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد بھارت میں وزیر اعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔  سوشل میڈیا پر ایک بھارتی سیاسی رہنما کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "مودی کو وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہو کر […]

قومی اسمبلی اجلاس: بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پورا ایوان ایک زبان

قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پورا ایوان ایک زبان ہوگیا۔ سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان دونوں ہمسایے ہیں، بار بار […]

سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کے خلاف جرم ہے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کے خلاف جرم ہے، پاکستان دہشت گردی برآمد نہیں کر رہا بلکہ خود دہشت گردی کا شکار ہے، بھارتی حکومت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے، پاکستان قومی نے ڈر کر جینا نہیں سیکھا۔ قومی اسمبلی […]

بھارتی ریاست گجرات میں موسلا دھار بارشیں، 14 افراد ہلاک، 16 زخمی، فصلوں کو نقصان

بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں مون سون سے قبل ہونے والی موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں گزشتہ 2 روز کے دوران کم از کم 14 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ٹیلی ویژن پر دکھائے جانے والے مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز ہوائیں چلنے […]

پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سندھ سے سینیٹ کی نشست پر کامیاب

سندھ اسمبلی میں سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے وقار مہدی 111 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ ایم کیو ایم کی نگہت مرزا نے 36 ووٹ حاصل کیے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کے انتقال کے باعث سینیٹ کی خالی نشست پر آج سندھ اسمبلی میں ضمنی الیکشن ہوئے […]

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ، آج فی تولہ نرخ 6100 روپے بڑھ گئے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 6100 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 56 ہزار ایک سو روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام […]

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مسئلہ کشمیر کے حل، بھارت پر سندھ طاس معاہدے کے احترام پر زور

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بندہ کمرہ اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے مابین جاری کشیدہ صورت حال پر مشاورت کی، اس دوران علاقائی سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورت حال، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ اجلاس پاکستان […]