Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

خلیج تعاون کونسل کا خطے میں ضبط و تحمل کے مظاہرے پر زور

خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل جاسم محمد البديوی نے خطے میں تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق خلیجی ممالک کے وزرا کے ہنگامی اجلاس کے اختتام پر البدیوی نے باور کرایا کہ اس نازک مرحلے پر کونسل لبنان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان […]

کل ڈی چوک آنے کی بات کرنے والا ہتھے چڑھ گیا تو کوئی نرمی نہیں برتیں گے، وزیر داخلہ

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم یہاں موجود ہیں پی ٹی آئی اپنا احتجاج ملتوی کرے، کسی ملک کا وزیراعظم آپ کے ملک میں ہو اور آپ کہیں ہم اسلام آباد پر دھاوا بولیں گے تو یہ ٹھیک نہیں ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملائیشیا کے […]

آرٹیکل 63 اے کا فیصلہ قبول ، اس کا غلط فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے: فضل الرحمان

سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرتے ہیں، اس فیصلے کا غلط طریقے سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فیصلوں کا غلط فائدہ بھی […]

چیف جسٹس سے بدتمیزی کرنے والا پی ٹی آئی کا وکیل مصطفین کاظمی گرفتار

سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظر ثانی درخواستوں پر سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے بدتمیزی کرنے والے وکیل مصطفین کاظمی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔  اسلام آباد پولیس نے مصطفین کاظمی کو سیکٹر ایف سیون فور سے گرفتار کر کے تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق مصطفین کاظمی کیپٹل […]

ملائیشیا اور پاکستان کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، غزہ پر پختہ مؤقف کا اعادہ

 پاکستان اور ملائیشیا نے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، زراعت اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا جبکہ غزہ اور کشمیر سمیت علاقائی امور پر اپنے پختہ موقف کا اعادہ کیا  ہے۔ اس بات کا اظہار وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں […]

ن اور ق لیگ کے 2 اراکین کیخلاف آرٹیکل 63 اے کی کارروائی، رکنیت ختم ہونے کا امکان

مسلم لیگ (ن) اور ق لیگ کی جانب سے اپنے دو اراکین کے خلاف بھیجے گئے ریفرنس پر اسپیکر آفس نے آرٹیکل 63 اے کی کارروائی شروع کردی جس کے تحت دونوں کی اسمبلی رکنیت ختم ہونے کا امکان ہے۔ اسپیکر آفس کے ذرائع کے مطابق آرٹیکل 63 اے کے تحت اپنے اراکین کے خلاف […]

پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کا خاتمہ، تنازعات کے حل پر زور

پاکستان نے مشرق وسطی میں بگڑتی ہوئی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگی صورت حال ختم کرنے اور تنازعات کے حل پر زور دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جنگی صورت حال پر گہری […]

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سربراہ کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک میں داخلے پر پابندی لگادی

اسرائیل نے ایرانی حملے کی مذمت نہ کرنے کا الزام عائد کرکے اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس کو ‘پرسونا نان گراٹا’ قرار دے دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس کو ملک میں داخل ہونے پر بھی پابندی عائد کردی۔ اسرائیل کے وزیر خارجہ کاٹز […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More