Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

اسلام آباد میں 14 سے 18 مئی تک علاقائی سفیروں کی کانفرنس ہوگی : اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں 14 سے 18 مئی تک علاقائی سفیروں کی کانفرنس ہوگی۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزارت خارجہ سفیروں کی کانفرنس کی میزبانی کرے گی، کانفرنس میں علاقائی اور عالمی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ برادر ممالک کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا جائے گا، کانفرنس کی سفارشات دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان فعال سفارت کاری اور خطے کے ساتھ مسلسل روابط کے عزم پر قائم ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More