Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

فتح کا سلسلہ جاری، انجام قبلہ اول و فلسطین کی آزادی پر ہوگا: ترجمان حماس

حماس کے ترجمان خالد قدومی نے کہا ہے کہ فتح کا سلسلہ جاری ہے اور اس کا انجام قبلہ اول و فلسطین کی آزادی پر ہو گا۔ یحییٰ السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حماس کے ترجمان خالد قدومی کا کہنا تھا کہ شہداء کی داستان امن و […]

یحیی مرے نہیں وہ زندہ ہیں، امیرِ قطر کی والدہ کا یحیی سنوار کو خراج عقیدت

امیرِ قطر کی والدہ نے بھی فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت پر انہیں شان دار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیخہ موزا بنت ناصر نے لکھا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ یحیی مر گئے ہیں، ہر گز نہیں یحیی مرے نہیں وہ زندہ ہیں، […]

آئینی ترمیم کیلئے نمبرز پورے ہیں، خواجہ آصف نے پھر دعویٰ کردیا

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کیلئے ہمارے نمبرز پورے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا  کہ آئینی ترمیم کا مقصد پارلیمنٹ کی بالادستی قائم کرنا تاکہ تمام ادارے اپنے حدود میں رہ کر کام کریں جب کہ ارکان اسمبلی کے […]

پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا آئینی ترمیم پر 100 فیصد اتفاق ہوچکا، بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا آئینی ترمیم پر 100 فیصد اتفاق ہوچکا۔ فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طویل مشاورتی عمل کے بعد آئین […]

دکی: کوئلہ کان حملے کے بعد مزدور گھروں کو چلے گئے، ضلع بھر میں کان کنی معطل

لیبر ایسوسی ایشن کے مطابق کوئلہ کان حملے کے بعد سے مزدور گھروں کو چلے گئے جس کے باعث ضلع بھر میں کان کنی معطل ہے۔ لیبر ایسوسی ایشن کے مطابق ضلع کی 12 سو سے زائد کوئلہ کانوں میں 50 ہزار غیرمقامی مزدور کام کرتے تھے، عدم تحفظ کے باعث 40 ہزار سے زائد […]

پشین میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 5 خوارج گرفتار،2 ہلاک

پشین میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے 5 خوارجیوں کو گرفتار کر لیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو خوارج ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کا ضلع پشین میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، […]

نمبرز پورے ہیں، آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کی کوششیں کررہے ہیں، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نمبرز پورے ہیں، آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کی کوششیں کررہے ہیں۔ وفاق وزیر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 7 بجے طلب کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے وفد نے بانی چیئرمین سے بھی […]

آئینی ترامیم پر حمایت: بلاول، اسحاق ڈار، محسن نقوی کی فضل الرحمان سے ملاقاتیں

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آئینی ترامیم پر وزیراعظم شہباز شریف اور فضل الرحمان سے ملاقاتیں کی ہیں، بلاول کے پہنچنے کے بعد محسن نقوی اور اسحاق ڈار بھی پہنچ گئے جبکہ آصف زرداری کی آمد متوقع ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے وزیر اعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز […]

صدرشی جن پنگ کی چینی فوج کو جنگی تیاریوں میں تیزی لانے کی ہدایت

چینی صدر شی جن پنگ نے تائیوں کے گرد بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں کے انعقاد کے کچھ دن بعد عسکری قیادت کو جنگ کے لیے تیاریوں میں تیزی لانے کی ہدایت جاری کردی۔ خب رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے چینی سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More