صدرشی جن پنگ کی چینی فوج کو جنگی تیاریوں میں تیزی لانے کی ہدایت – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

صدرشی جن پنگ کی چینی فوج کو جنگی تیاریوں میں تیزی لانے کی ہدایت

چینی صدر شی جن پنگ نے تائیوں کے گرد بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں کے انعقاد کے کچھ دن بعد عسکری قیادت کو جنگ کے لیے تیاریوں میں تیزی لانے کی ہدایت جاری کردی۔

خب رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے چینی سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شی جن پنگ نے فوجیوں کو ہدایت پیپلز لبریشن آرمی راکٹ فورس کی بریگیڈ کے دورے کے دوران دی۔

سی سی ٹی وی کے مطابق چینی صدر نے کہا ’فوج کے پاس مضبوط جنگی صلاحتیں ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی تربیت اور جنگ کی تیاری کے لیے جامع حکمت عملی ہونی چاہیے۔‘

شی جن پنگ نے مزید کہا کہ فوجیوں کو اپنے تزویراتی دفاع اور جنگی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہوگا۔

چین جو تائیوان کو اپنی سرزمین کا حصہ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے، نے حالیہ برسوں میں خود مختار جزیرے کے ارد گرد فوجی قوت میں اضافہ کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.