Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

ضلع کُرم بے امنی کی آگ میں جل رہا ہے، کے پی حکومت لاپتہ ہے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کُرم میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ضلع کُرم بے امنی کی آگ میں جل رہا ہے، خیبرپختونخوا حکومت لاپتہ ہے، 3 دنوں میں 80 شہری قتل ہو چکے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ضلع کُرم […]

وزیراعلیٰ کے پی کی قیادت میں پی ٹی آئی قافلہ صوابی پہنچ گیا، بشریٰ بی بی بھی شامل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت جتنے بھی راستے بند کرے ہم کھولیں گے۔ وزیراعلی نے پشاور ٹول پلازہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی کی تحریک کا آغاز ہو گیا ہے، عوام کا سمندر دیکھ لیں۔ علی […]

برطانیہ میں سمندری طوفان ’برٹ‘ نے تباہی مچادی، ہر چیز تہس نہس

برطانیہ میں سمندری طوفان ’برٹ‘ نے تباہی مچادی، طوفان نے اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کر کے رکھ دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان برٹ برطانیہ کے ساحل سے ٹکرا گیا جس سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا اور شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ […]

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 48 گھنٹوں کے دوران 120 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 120 فلسطینی شہید ہوگئے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ غزہ میں گزشتہ دو دنوں کے دوران اسرائیل کی جانب سے بدترین بمباری کی جا رہی ہے اور اس کے نتیجے میں 120 افراد شہید ہوگئے […]

انتہا پسندی قبول نہیں، شرانگیزی پھیلانے والوں کو گرفتار کیا جائے گا: محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انتہا پسندی قبول نہیں، شرانگیزی پھیلانے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، فیض آباد آنے والے تمام لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں […]

پی ٹی آئی اہم بین الاقوامی شخصیت کی آمد کے وقت ہی احتجاج کی کال کیوں دیتی ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم  اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اہم بین الاقوامی شخصیت کی آمد کے وقت ہی احتجاج کی کال کیوں دیتی ہے۔ موجودہ صورتحال پر نائب وزیر اعظم نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ کیا سیاسی احتجاج یا ملک کی عزت اور وقار کے ساتھ سوچی سمجھی سازش اور […]

احتجاج کے معاملے پر پی ٹی آئی میں اختلافات، بشریٰ بی بی اور علی امین میں سخت جملوں کا تبادلہ

پی ٹی آئی میں احتجاج کے معاملے پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے، بشریٰ بی بی اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق آج 11:30 بجے بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان احتجاج پر حصہ لینے پر تکرار ہوئی۔ بشریٰ بی بی پشاور سے […]

من مانی نہیں کرسکتے، عالمی عدالت کے ورانٹ گرفتاری پر عمل لازم ہے، سربراہ خارجہ پالیسی یورپی یونین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی حکومتیں اس بات کا انتخاب رکنے میں اپنی مرضی نہیں کرسکتیں کہ عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی طرف سے 2 اسرائیلی رہنماؤں اور حماس کے ایک کمانڈر کے خلاف جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کیا جائے […]

وزیر اعظم کی پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن لاہور میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بھی شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More