ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹس کی ریکارڈ مانگ، 12 دن میں ڈیڑھ کروڑ درخواستیں موصول

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹس کی طلب میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا، صرف 12 دنوں میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد ٹکٹس کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔ آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ ٹکٹوں کے لیے آئی سی سی بیلٹ رجسٹریشن میں اب تک 44 لاکھ افراد اندراج […]

بھارت میں مسلم بستی کی پانی کی سپلائی بند، معاملہ اقوام متحدہ تک پہنچ گیا

بھارت میں مسلمانوں کو پینے کے پانی سے محروم رکھنے کا معاملہ اقوام متحدہ تک پہنچ گیا، غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولکتہ کی جیوتی نگر کالونی میں پانی کی فراہمی بند ہونے سے تقریباً 5 ہزار غریب مسلمان شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پر […]

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کامیاب، سیریز 1-2 سے پاکستان کے نام

سری لنکا نے سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو شکست دے دی، جبکہ سیریز قومی ٹیم نے 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ پاکستان نے آخری ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو جیت کےلیے 169 رنز کا ہدف دیا جو مہمان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ […]

پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان آرمی نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجرباتی لانچ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے اور دشمن کے میزائل دفاعی نظام کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک فوج کے […]

خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی

محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومت نے آئین سے باہر رہ کر کوئی اقدام نہیں کیا، جبکہ گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ بھی آئین کے دائرے میں رہ کر کیا گیا ہے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئےمحسن نقوی کا کہنا تھا کہ کہ اگر آئین کی کسی شق کی خلاف ورزی […]

خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مل کر چلنے کی ہر ممکن کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی۔ پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کے پی کے کے غیور عوام نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، صوبے […]

کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کوئٹہ میں مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہید افسران […]

پی ٹی آئی کا شو ختم، قومی پرچم نہ اٹھانے والوں کی نسلیں تباہ کر دیں گے: فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا شو ختم ہوگیا، پاکستان کا جھنڈا نہ اٹھانے والوں کی نسلیں تباہ کر دیں گے، خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال تشویشناک ہے، ایمرجنسی لگانا ناگزیر ہو چکا تھا۔ اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا […]

لورالائی: 10 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ

لورالائی: 10 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ، سٹی پولیس کی بروقت کارروائی، ملزم گرفتار، ڈی ایس پی کی پریس کانفرنس لورالائی سٹی پولیس تھانہ میں ڈی ایس پی لورالائی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کمشنر کالونی کے قریب رہائش پذیر 10 سالہ بچہ اپنے ماموں کے گھر جانے کے بعد […]

قلات میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

​قلات: شہر اور گردونواح میں مہنگائی کا طوفان رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ آٹے کی قیمتوں میں ہونے والے بے تحاشہ اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کا جینا محال کر دیا ہے۔ شہر میں 20 کلو آٹے کا تھیلا اب 3000 روپے تک کی بلند ترین سطح پر فروخت ہو رہا ہے، […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P