خطے میں امن کا دارومدار باہمی تحمل، ذمہ داری اور خودمختاری کے احترام پر مبنی ہے، کورکمانڈرز

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ معرکہ حق عوام، حکومت اور افواجِ پاکستان کے درمیان غیر متزلزل ہم آہنگی کی علامت ہے، جو تمام اندرونی و بیرونی چیلنجز کے مدِمقابل “بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص” کی مانند یکجا کھڑی ہیں۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال جرأت، چیف آف آرمی سٹاف و چیف […]

آبنائے ہرمز میں حملے کرکے ایران راکھ میں چنگاری لگا رہا ہے؛ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف

امریکا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے وزیر دفاع و جنگ پیٹ ہیگستھ کے ساتھ مشترکہ پریس بریفنگ میں ایران جنگ پر تفصیلی گفتگو کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل ڈین کین نے کہا کہ ایران اپنے ہمسائیہ ممالک کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے جب کہ آبنائے ہرمز پر 2 […]

صومالی قزاقوں کا شہریوں کی رہائی کیلئے حکومت پاکستان سے براہ راست مذاکرات کا مطالبہ

صومالی قزاقوں نے ہونر 25 آئل ٹینکر کے مغوی عملے کی رہائی کے لیے براہ راست رابطہ کرنے والی انصار برنی ویلفیئر ٹرسٹ کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنے مطالبات صرف حکومت پاکستان کے نمائندوں کو پیش کریں گے اور مغوی پاکستانی شہریوں کے اہل خانہ نے بھی حکومت سے اپنے پیاروں کی رہائی کے […]

معرکہ حق سے متعلق کتاب ‘سچ کی جنگ’ کی تقریب رونمائی

اسلام آباد میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام کتاب ‘The Battle of Truth’ (سچ کی جنگ) کی تقریب رونمائی ہوئی جہاں وفاقی وزیر عطااللہ تارڑ نے کہا کہ دنیا نے بھارت کا بیانیہ یکسر مسترد کردیا ہے۔     وزیر دفاع خواجہ آصف تقریب کے مہمان […]

بھارتی ہندو توا پالیسیاں خطے کی سب سے بڑی دشمن ہیں: خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف بھارتی ہندوتوا پالیسیاں خطے کی سب سے بڑی دشمن ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں وزارت اطلاعات کے زیراہتمام کتاب ’دی بیٹل آف ٹروتھ‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات اور آئی ایس پی آرکی کاوشیں قابل تحسین ہیں، کتاب میں ملکی عزم و استقلال کو […]

معرکہ حق میں جارحیت کا بھرپور دفاع کیا، بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا بھرپور دفاع کیا، بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں اسحاق ڈارکا سفرا اور ڈپلومیٹک کور سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ […]

امریکہ کیلئے صورتحال ناقابل برداشت، شرارت ختم ہو جائے گی: باقر قالیباف

سپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، امریکہ کی شرارت ختم ہو جائے گی۔ ایران کے چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال تیزی سے مستحکم ہو رہی ہے، امریکا اور اس کے اتحادیوں […]

چارسدہ میں شیخ الحدیث مولانا ادریس قاتلانہ حملے میں جاں بحق

نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف عالم دین اور سابق ایم پی اے شیخ الحدیث مولانا ادریس جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ اتمانزئی کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے مولانا ادریس کی گاڑی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ […]

چین اور امریکا کے درمیان تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں: ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے چین کے ساتھ لڑنے کے بجائے بہتر تعلقات رکھنا زیادہ سود مند ہے۔ امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا چین اور امریکا کے درمیان تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں، ان کا کہنا […]

عثمان طارق نے انگلش کاؤنٹی ٹیم واروکشائر کے ساتھ معاہدہ کر لیا

پاکستانی کرکٹر عثمان طارق نے انگلش کاؤنٹی ٹیم واروکشائر کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے، جس کے تحت وہ 2026 کے وٹالٹی بلاسٹ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ واروکشائر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عثمان طارق بطور غیر ملکی کھلاڑی ’واروکشائر بیئرز‘ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ اس موقع پر عثمان طارق […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P