محسن نقوی طاقتور ترین وزیر، کئی معاملات میں وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں: خواجہ آصف

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ محسن نقوی وزیر داخلہ ہوتے ہوئے بھی سسٹم کا حصہ نہیں ہیں، کابینہ اجلاس میں صرف دو تین بار دیکھا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی پارلیمنٹ بھی صرف سات یا آٹھ بار آئے ہوں گے، اب اگر محسن نقوی شکایت کر رہے ہیں تو پھر ہمیں گھر چلے جانا چاہیے۔

 

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ موجودہ نظام اس حد تک کمزور ہو چکا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ 10سال بعد بھی ملک انہی مسائل میں گھرا رہے گا۔

 

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک کی بہتری اور ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس یا صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے کیونکہ موجودہ نظام اپنی افادیت کھو چکا ہے اور اس کے ذریعے مسائل حل کرنا ممکن نہیں رہا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P