Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

عثمان طارق نے انگلش کاؤنٹی ٹیم واروکشائر کے ساتھ معاہدہ کر لیا

پاکستانی کرکٹر عثمان طارق نے انگلش کاؤنٹی ٹیم واروکشائر کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے، جس کے تحت وہ 2026 کے وٹالٹی بلاسٹ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

واروکشائر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عثمان طارق بطور غیر ملکی کھلاڑی ’واروکشائر بیئرز‘ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

اس موقع پر عثمان طارق نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ واروکشائر کا حصہ بننے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔

واروکشائر ٹیم وٹالٹی بلاسٹ میں اپنا پہلا میچ 22 مئی کو کھیلے گی، جہاں عثمان طارق ایکشن میں نظر آئیں گے۔

مزید برآں، وٹالٹی بلاسٹ کے اختتام کے بعد عثمان طارق برمنگھم فینکس کی جانب سے دی ہنڈرڈ میں بھی شرکت کریں گے، جو ان کے کیریئر کے لیے ایک اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More