حکومت اور اپوزیشن میں رابطے، وزیراعظم کی محمود خان اچکزئی کو مذاکرات کی دعوت

حکومت نے ایک بار پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ملاقات کا پیغام بھجوادیا، وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو وزیراعظم آفس یا ہاؤس میں ملاقات کی دعوت دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم آفس یا ہاؤس میں […]

کیا ہم صرف معرکہ حق کا جشن مناتے رہیں گے اور لوگوں کو مرنے کے لیے چھوڑ دیں گے؟ فضل الرحمان

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دو صوبے بدامنی کا گڑھ بن چکے ہیں کیا ہم صرف معرکہ حق کا جشن مناتے رہیں گے اور لوگوں کو مرتے رہنے کے لیے چھوڑ دیں گے؟ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بارہا اس فلور پر اس ملک کے حالات […]

گوگل نے صارفین کی پرائیویسی کیلیے نیا فیچر متعارف کرا دیا

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے گوگل کروم کے اینڈرائیڈ ورژن میں ایک زبردست پرائیویسی فیچر متعارف کرا دیا، جس کے بعد صارفین اب اپنی بالکل درست لوکیشن کے بجائے ’تقریباً درست لوکیشن‘ شیئر کر سکیں گے۔ یعنی اب ہر ویب سائٹ کو آپ کی گھر کی گلی، بلڈنگ یا درست جگہ جاننے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔صارفین چاہیں […]

ڈھاکا ٹیسٹ: چوتھے روز کھیل کا اختتام، بنگلادیش کی پوزیشن مستحکم ہوگئی

بنگلادیش کی پاکستان کے خلاف چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔ ڈھاکا ٹیسٹ کے چوتھے روز پہلے بارش کے باعث کھیل متاثر رہا اور پھر کم روشنی کی وجہ سے وقت سے پہلے ختم کردیا گیا۔ دن کے اختتام تک بنگلادیش نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنالیے ہیں […]

خاتون کی دوسری شادی کو بنیاد بنا کر بچے کی حوالگی تبدیل نہیں کی جاسکتی، وفاقی آئینی عدالت

وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا ہے کہ صرف خاتون کی دوسری شادی کو بنیاد بنا کر بچے کی حوالگی تبدیل نہیں کی جا سکتی، جبکہ عدالت نے بچے کی حوالگی چچا یا پھوپھی کو دینے کی درخواست مسترد کردی۔ وفاقی آئینی عدالت میں 9 سالہ بچے کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس […]

آبنائے ہرمز کی بندش سے گوادر پورٹ کی اہمیت میں اضافہ، ایک اور کارگو جہاز لنگر انداز

خلیج فارس میں جنگ کی صورتحال اور آبنائے ہرمز کی بندش کے سبب پاکستان کے گہرے پانی کی بندرگاہ گوادر پورٹ کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ گوادر میں ایک اور کارگو جہاز کامیابی سے لنگر انداز ہوگیا۔ ایم وی یوان ہانگ ویئے گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا، جو 34 ہزار ٹن سامان لے […]

اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا، بلوچستان سے خاتون خودکش بمبار گرفتار

وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ انٹیلیجنس ایجنسیوں نے پاکستان کو بہت بڑی تباہی سے بچاتے ہوئے بلوچستان سے ایک خاتون خودکش بمبار کو گرفتار کیا۔ کوئٹہ میں خاتون خودکش بمبار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا ہمارے ساتھ بیٹھی خاتون خودکش حملے کے مشن پر تھی، […]

ایرانی تجاویز احمقانہ ہیں، جنگ بندی معاہدہ بستر مرگ پر آخری سانسیں لے رہا ہے؛ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی تجویز کو احمقانہ اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ “لائف سپورٹ” پر ہے اور کسی بھی وقت ختم ہوسکتا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میں کہوں گا کہ جنگ بندی […]

کرپٹو کرنسی میں فراڈ کے بڑھتے واقعات، ماہرین کا عوام کو خبردار رہنے کا مشورہ

کرپٹو کرنسی میں بڑھتے ہوئے فراڈ اور اسکیمز سے متعلق تشویشناک انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور بلاک چین کے نام پر شہریوں کو لوٹا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق فراڈیے پہلے سوشل میڈیا یا آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے صارفین کا اعتماد حاصل کرتے ہیں […]

ایران نے جوہری مواد سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ کو گمراہ کن قرار دیا

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی جانب سے جوہری مواد سے متعلق شائع کی گئی رپورٹ کو ایران نے گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی اخبار نے حقائق کو غلط انداز میں پیش کیا، جبکہ اصل تجاویز میں تمام محاذوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P