پی سی بی نے محمد یوسف کے استعفے کی تصدیق کردی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پی سی بی نے محمد یوسف کے استعفے کی تصدیق کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ سابق کرکٹر محمد یوسف نے سلیکشن کمیٹی کے ممبر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق محمد یوسف نے اپنے استعفے کی وجہ ذاتی وجوہات کو قرار دیا ہے، محمد یوسف پی سی بی میں دیگر اہم ذمے داریوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھا رہے ہیں۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ ہائی پرفارمنس سینٹر میں بطور بیٹنگ کوچ کام جاری رکھیں گے، جہاں ان کا تجربہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.