پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ سابق کرکٹر محمد یوسف نے سلیکشن کمیٹی کے ممبر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
پی سی بی کے ترجمان کے مطابق محمد یوسف نے اپنے استعفے کی وجہ ذاتی وجوہات کو قرار دیا ہے، محمد یوسف پی سی بی میں دیگر اہم ذمے داریوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھا رہے ہیں۔
ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ ہائی پرفارمنس سینٹر میں بطور بیٹنگ کوچ کام جاری رکھیں گے، جہاں ان کا تجربہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔