واٹس ایپ پر صارفین کے پسندیدہ فیچرز کی آزمائش شروع – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

واٹس ایپ پر صارفین کے پسندیدہ فیچرز کی آزمائش شروع

واٹس ایپ پر صارفین کے اب تک کے بہترین ترین پسندیدہ فیچرز کی آزمائش شروع کر دی گئی۔

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن پر ایسے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے، جس کے تحت نامعلوم نمبرز سے آنے والے پیغامات کو روکا جا سکے گا۔

فیچر کے تحت واٹس ایپ سکیورٹی کو بہتر بنایا جا رہا ہے، جس کے بعد صارفین ایسے میسیجز براہ راست وصول نہیں کر پائیں گے جو انہیں نامعلوم اور نئے نمبروں سے بھیجے جائیں گے۔

فیچر کے تحت صارفین کو واٹس ایپ سیٹنگز میں جا کر پرائیویسی سیکشن میں ایڈوانسڈ کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا، جہاں وہ میسجز فرام ان نون اکاؤنٹس آپشن کو اوپن کریں گے تو ان کے پاس نئے نمبروں سے آنے والے میسیجز براہ راست نہیں آئیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.