موسیٰ خیل میں 20 سے زائد مزدوروں کا اغواء، صوبائی حکومت کی تردید – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

موسیٰ خیل میں 20 سے زائد مزدوروں کا اغواء، صوبائی حکومت کی تردید

حکومت بلوچستان نے ضلع موسیٰ خیل میں 20 سے زائد مزدوروں کے اغواء کی اطاعات  کو غیر مصدقہ قرار دے دیا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ موسیٰ خیل سے مزدوروں کے اغواء کی اطلاعات غیر مصدقہ ہیں، ضلع انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز مذکورہ علاقے میں پہنچ چکی ہیں۔

کمشنر لورالائی کے مطابق مزدوروں کے اغواء کا کوئی ثبوت نہیں ملا، چار مزدور خوف سے چھپ گئے جنہیں تلاش کر لیا گیا ہے۔

قبل ازیں، اطلاع آئی تھی کہ قومی شاہراہ پر تعمیراتی کمپنی کے کیمپ میں مسلح افراد نے فائرنگ کی اور پھر مزدوروں کو اغواء کر کے ساتھ لے گئے۔ مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے زیر استعمال 8 بلڈوزر بھی نذر آتش کیے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر مزدوروں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.