عمان کی جانب سے 10 روزہ مفت ویزے کا اعلان

عمان کی جانب سے 10 روزہ مفت سیاحتی ویزہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عمان نے بحری جہازوں کے مسافروں اور عملے کے ارکان کے لیے 10 روزہ مفت سیاحتی ویزے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان انسپکٹر جنرل آف پولیس اینڈ کسٹمز، لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن الشوراقی نے کیا ہے، جس میں غیر ملکیوں کے رہائشی قانون کے ایگزیکٹو قواعد کے کچھ شقوں میں ترمیم کی گئی ہے۔

نئے قواعد و ضوابط سیاحوں اور عملے کے لیے 10 دن کے ویزے کی اجازت دیتے ہیں، جو ٹورسٹ شپ ایجنٹ کی درخواست پر جاری کیا جاتا ہے، جس میں 30 دن کے اندر اندراج ضروری ہے۔

اسی طرح کی شرائط کے تحت ایک ماہ کا ویزا دستیاب ہے، فیصلہ عمان میں سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ مزید سیاحوں کو یہاں آنے کے لیے ترغیب دی جاسکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P