انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بین سٹوکس انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے، ان کی انجری کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ انگلش سکواڈ میں ریحان احمد ،گس ایٹکنسن، شعیب بشیر، ہیری بروک، برائیڈن کارس، جارڈن کاکس، ذیک کرالی، بین ڈکٹ، جوش ہل، جیک لیچ، اولی پوپ، میتھیو پاٹس، جو روٹ ، جیمی اسمتھ، اولی اسٹون اور کرس ووکس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان اکتوبر میں 3 ٹیسٹ میچ کی سیریز شیڈول ہے، کراچی کے سٹیڈیم کے تعمیراتی کاموں کی وجہ سے پاک انگلینڈ سیریز کے وینیو کی تبدیلی کی خبریں سامنے آئیں تھیں۔

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے نئے شیڈول کا اعلان کرنا ہے، توقع ہے کہ پی سی بی سیریز کا شیڈول رواں ہفتے کے آخر تک اعلان کر دے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.