امریکا میں سائنس دانوں نے ایک ایسا جیل تیار کیا ہے جو جنگلات میں ہونے والی آتشزدگی سے ایک پائیدار ایرو جیل کی رکاوٹ حائل کرتے ہوئے عمارتوں کو تحفظ فراہم کر سکتا ہے۔
گزشتہ برسوں میں ان واقعات نے گھروں اور انفرااسٹرکچر کو تباہ کیا، زندگیاں لیں اور روزمرہ زندگی پر تباہ کن اثرات مرتب کیے۔ اس کے علاوہ جنگلات میں آتشزدگی کے سبب متعدد وسائل اور معیشت شدید متاثر ہوئی ہے۔
ایڈوانس مٹیریل میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ نیا جیل موجودہ کمرشل جیل کے مقابلے میں دیرپا اور زیادہ مؤثر ہے۔
تحقیق کے سینئر مصنف ایرک ایپل کا کہنا تھا کہ عمومی جنگلات کی آتشزدگی میں پانی پر مبنی موجودہ جیل 45 منٹ کے اندر خشک ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سائنس دانوں نے ایک ایسا جیل بنایا ہے جس کو آگ بڑھنے کے ساتھ چھڑکا جا سکتا ہے اور تحفظ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ یہ جیل آگ کے وقوع پذیر ہونے پر بہتر کام کرے گا۔