اولمپئن طاہر زمان قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اولمپئن طاہر زمان قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

 پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپئن طاہر زمان کو قومی ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقررکر دیا۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری پی ایچ ایف اولمپین رانا مجاہد علی خاں نے کہا کہ طاہر زمان نہ صرف ہاکی لیجنڈ ہیں بلکہ باقاعدہ کوالیفائڈ کوچ بھی ہیں جنہیں جدید تکنیکی لحاظ سے کوچنگ کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی نے انکی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ اولمپئن طاہر زمان کل چین میں موجود قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

سیکریٹری پی ایچ ایف نے کہا کہ ہم چند عناصر کی جانب سے منفی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں، ہاکی کا نام اونچا کرنے کیلئے اپنے تمام وسائل و صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہاکی کی ترقی و ترویج کیلئے تمام سابق اولمپئنز کو باقاعدہ خطوط لکھیں گے اور ان سے ملاقات کریں گے۔ انکے تجربات کی روشنی میں ملکر ہاکی کی بہتری کیلئے کام کیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.