آتشزدگی سے بچاؤ کے لیے نیا جیل تیار – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آتشزدگی سے بچاؤ کے لیے نیا جیل تیار

 امریکا میں سائنس دانوں نے ایک ایسا جیل تیار کیا ہے جو جنگلات میں ہونے والی آتشزدگی سے ایک پائیدار ایرو جیل کی رکاوٹ حائل کرتے ہوئے عمارتوں کو تحفظ فراہم کر سکتا ہے۔

جیسے جیسے موسمیاتی تغیر ماحول کو گرم اور خشک کر رہا ہے، ساتھ ہی جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات کا دائرہ بڑھ رہا ہے اور یہ تواتر کے ساتھ وقوع پذیر ہو رہے ہیں۔

گزشتہ برسوں میں ان واقعات نے گھروں اور انفرااسٹرکچر کو تباہ کیا، زندگیاں لیں اور روزمرہ زندگی پر تباہ کن اثرات مرتب کیے۔ اس کے علاوہ جنگلات میں آتشزدگی کے سبب متعدد وسائل اور معیشت  شدید متاثر ہوئی ہے۔

امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے محققین نے پانی پر مبنی ایک جیل بنایا ہے جس کو گھروں اور دیگر اہم انفرااسٹرکچر پر چھڑک کر جنگلات میں آتشزدگی کے دوران جلنے سے بچانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ایڈوانس مٹیریل میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ نیا جیل موجودہ کمرشل جیل کے مقابلے میں دیرپا اور زیادہ مؤثر ہے۔

تحقیق کے سینئر مصنف ایرک ایپل کا کہنا تھا کہ عمومی جنگلات کی آتشزدگی میں پانی پر مبنی موجودہ جیل 45 منٹ کے اندر خشک ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سائنس دانوں نے ایک ایسا جیل بنایا ہے جس کو آگ بڑھنے کے ساتھ چھڑکا جا سکتا ہے اور تحفظ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ یہ جیل آگ کے وقوع پذیر ہونے پر بہتر کام کرے گا۔


 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.