شاداب خان کو ایل پی ایل کی کارکردگی سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

شاداب خان کو ایل پی ایل کی کارکردگی سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو لنکا پریمیئر لیگ سے متعلق اپنی کارکردگی کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔

حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاداب خان کی کارکردگی بہت مایوس کن رہی، اب ٹی 20 ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد ان دنوں شاداب خان لنکا پریمیئر لیگ کھیل رہے ہیں۔

ایل پی ایل کے ایک میچ میں شاداب خان نے ہیٹ ٹرک کی جس کے بعد اپنی کارکردگی سے متعلق پوسٹ انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جس پر انہیں مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شاداب خان کی جانب سے شیئر کردہ ایک پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ایک مداح نے قومی کرکٹر کو مخاطب کرتےہوئے لکھا کہ "آپ کو لیگز ہی کھیلنی چاہئیں، برائے مہربانی انٹرنیشنل کرکٹ نہ کھیلیں”۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.