بھارتی کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی

2 جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میچز سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی کی نقب کشائی بی سی سی آئی نے پیر کو کی، جس کا خود بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے مذاق اڑایا۔

اس بار بھارتی کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی میں کافی تبدیلی کی گئی ہے، اس بار نیلے اور نارنجی رنگ کو نمایاں کیا گیا ہے۔

جوں ہی بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے باضابطہ طور پر کھلاڑیوں کی نئی کٹ پہنے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں تو اس پر میم کا سلسلہ شروع ہوگیا اور صارفین نے مشہور کامیڈی شو ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی یادیں تازہ کردیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P