روس کیخلاف جنگ میں ایک اور یوکرینی کھلاڑی ہلاک

روس کیخلاف جنگ میں یوکرینی کھلاڑیوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ اولمپک ویٹ لفٹر اولیکسینڈر پیلیشینکو روس کے ساتھ جنگ ​​میں مارے گئے۔

یوکرین کی اولمپک کمیٹی نے تصدیق کی ہے کہ اولیکسینڈر پیلیشینکو یوکرین کی مسلح افواج کے ساتھ فرنٹ لائنز پر موجود تھے۔

رپورٹس کے مطابق سابق اولمپئن نے ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد سے 2018ء سے مقابلوں میں حصہ نہیں لیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روس کے خلاف جنگ میں اب تک یوکرین کے 400 سے زائد ایتھلیٹس ہلاک ہوچکے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P