ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت واپس ڈھائی لاکھ سے نیچے آگئی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت واپس ڈھائی لاکھ سے نیچے آگئی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت واپس ڈھائی لاکھ سے نیچے آگئی۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 48 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3021 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 13 ہزار 220 روپے ہوگئی۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالر کم ہو کر 2361 ڈالر فی اونس ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.