وزیراعظم شہباز شریف کی فارسی میں گفتگو پر ایرانی صدر خوشگوار حیرت میں مبتلا

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی سے فارسی میں گفتگو کی جس پر ایرانی صدر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ چشمِ ما روشن دلِ ما شاد( آپ کو دیکھ کر ہماری آنکھیں ٹھنڈی ہوئیں اور دل خوش ہوا)

وزیرِ اعظم نے ایرانی صدر کو علامہ تقی بہار کا پاکستان کے بارے  میں فارسی میں کلام’’ درود بر پاکستان ‘‘ بھی پڑھ کر سنایا.

ہمیشہ لطف خداباد یارِ پاکستان
بہ کین مباد فلک باد یارِ پاکستان

( پاکستان پر اللہ تعالی کا ہمیشہ فضل و کرم جاری رہے، اور آسمان پاکستان سے کبھی ناراض نہ ہو)

وزیرِ اعظم نے ایرانی صدر سے گفتگو میں فارسی میں شعر بھی پڑھا جس میں ان کے دورہ پاکستان کا بھرپور خیرمقدم اور انہیں بار بار پاکستان آنے کی دعوت دی.

وزیرِ اعظم شہبازشریف کی فارسی میں گفتگو پر شرکا کے چہروں پر مسکراہٹیں پھیل گئیں، جبکہ ایرانی صدر و وفد وزیرِ اعظم کے فارسی زبان پر عبور کو دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

وزیرِ اعظم کی فارسی میں گفتگو اور اشعار سن کر شرکا بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P