بلوچستان حکومت نے بھی ایئرایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کی حکومت نے بھی صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایک جہاز کو فروخت کرنے کے بجائے عوام کے زیر استعمال لانے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت کے دو طیاروں میں سے ایک کو ایئر ایمبولینس بنایا جائے گا۔

میر سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں ہیلتھ سروسز سمیت تمام شعبوں میں سروس ڈلیوری کو بہتر بنا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ فیصلہ سازی کی ترجیحات بدل کر خاطر خواہ نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ پیپلز ایئر ایمبولینس مریضوں کی ہنگامی منتقلی کے لئے متعین ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P