مشتاق احمد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سپن بولنگ کوچ مقرر – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

مشتاق احمد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سپن بولنگ کوچ مقرر

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کو اپنا نیا سپن بولنگ کوچ مقرر کردیا۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا کہ مشتاق احمد اپریل کے آخر میں زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کی کوچنگ شروع کریں گے۔

مشتاق احمد رواں سال ستمبر میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اختتام تک بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ کام کریں گے۔

53 سالہ مشتاق احمد اس سے قبل پاکستان، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز ٹیم کی کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہیں، بنگلہ دیش نے ورلڈکپ کی کنڈیشنز کے پیش نظر ان کی خدمات سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.