پاکستان کیخلاف سیریز میں سینئر کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہوگی: مارک چیپمین – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان کیخلاف سیریز میں سینئر کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہوگی: مارک چیپمین

پاکستان کا دورہ کرنیوالی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مارک چیپمین نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم میں سنیئر کھلاڑیوں کی کمی ضرور محسوس ہوگی۔

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کے لیے اپنے ملک کی نمائندگی کرنا فخر کی بات ہوتی ہے، نیوزی لینڈ کے چند نئے کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین پرفارمینس دی، امید کرتے ہیں کہ گزشتہ سال کی طرح اچھی سیریز ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مضبوط اور اپنی کنڈیشنر میں خطرناک ٹیم ہے، محمدعامر ایک کوالٹی بولر ہیں ان کی واپسی خوش آئند ہے، فاسٹ بولنگ کا ٹیلنٹ پاکستان کے پاس ہمیشہ ہوتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.