آئی ایم ایف کو خط گھر کے کپڑے چوک میں دھونے کے مترادف ہے، سراج الحق – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آئی ایم ایف کو خط گھر کے کپڑے چوک میں دھونے کے مترادف ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا گھر کے کپڑے چوک میں دھونے کے مترادف ہے اور بیرونی ادارے کو ملکی معاملات میں دخل اندازی کے لیے خط قومی مفاد میں نہیں۔

اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سربراہ قوم سے معافی مانگ کر استعفیٰ دیں، موجودہ الیکشن سے پاکستان کی بدنامی ہوئی اور امریکا نے بھی پاکستان میں الیکشن کا آڈٹ کروانے کا کہہ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن جمہوریت بچاؤ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا اور ہم الیکشن اصلاحات پر قومی ڈائیلاگ شروع کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے قرضوں سے پاکستان کی معیشت مزید تباہ ہوجائے گی، آئی ایم ایف سے آئندہ نسلیں مقروض ہیں اور روز بجلی گیس پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.