رشتوں کے بہانے ڈیٹا اکٹھا کرنیوالی ایپ اور ویب سائٹ پر پابندی

رشتے کروانے کے بہانےڈیٹا جمع کرنے والی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔

نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن انفارمیشن سکیورٹی بورڈ نے سوشل میڈیا ایپ’’ رشتہ‘‘ اور ویب سائٹ ’’شادی، او آر جی ، پی کے‘‘ کو بین کر دیا۔

این ٹی آئی ایس بی کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق دشمن ایجنسیاں سوشل میڈیا ایپ رشتہ اور شادی ویب سائٹ کے ذریعے سول ملازمین اور سکیورٹی فورسزاہلکاروں کی معلومات حاصل کرنے میں ملوث ہیں۔

ایڈوائزری کے مطابق دیگر تمام رشتے کروانے والی ایسی تمام ایپس اور ویب سائٹس پر سکیورٹی چیک لگائے جائیں۔

جن سکیورٹی اہلکاروں نے مذکورہ رشتہ ایپ ڈاؤن لوڈ کی ہے وہ فوری طور پر اپنے سینئر افسران اور متعلقہ انتظامی و قانونی شعبہ کورپورٹ کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P