واٹس ایپ چینل فیچر میں اہم تبدیلی پر کام جاری – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

واٹس ایپ چینل فیچر میں اہم تبدیلی پر کام جاری

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی ذیلی ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے متعدد نئے فیچرز آزمائش کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن کی جانب سے واٹس ایپ چینل کے متعلق اہم فیچر کی آزمائش شروع کر دی گئی ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق میٹا کی جانب سے ایک ایسے آپشن پر کام کیا جارہا ہے جس سے واٹس ایپ چینل میں ری ایکشن کے فیچر کو غیر فعال کیا جاسکے گا۔

کمپنی کی جانب سے لیے جانے والے اس اقدام کی نشان دہی گوگل پلے اسٹور پر دستیاب واٹس ایپ بِیٹا کے اینڈرائیڈ ورژن 2.24.4.17 میں کی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.