سائنس دانوں نے مقناطیس کی نئی قسم دریافت کرلی

سائنس دانوں نے بالآخر مقناطیس کی ایک نئی قسم دریافت کر لی جس کے متعلق ان کا خیال تھا کہ یہ وجود نہیں رکھتی۔ آلٹر میگنیٹزم نامی یہ مظہر دریافت کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ مقناطیس مزید بہتر برقی آلات بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

آلٹرمیگنٹس، فیرو میگنیٹس (کچن ریفریجریٹر میں پائی جانے والی قسم) اور اینٹی فیرو میگنٹس (جس پہلی بار فرانسسی طبعیات دان لوئیس نیل نے 1930 کی دہائی میں دریافت کیا تھا) کے بعد میگنیٹزم کی تیسری قسم ہے۔

آلٹرمیگنیٹزم کا تجرباتی ثبوت سوئس لائٹ سورس (ایس ایل ایس) میں چیک اکیڈمی آف سائنسز اور سوئٹزرلینڈ کے پال شیرر انسٹیٹیوٹ کے سائنس دانوں کے اشتراک سے حاصل کیے گئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P