سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ عالمی کپ کے لیے بھرپور انداز میں تیاریاں کی جائیں، صرف بھارت سے میچ کو مقابلہ سمجھ لینا درست نہیں اور اب ٹیم کمبینیشن میں کوئی تبدیلی نہ لائی جائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا کہ عالمی کپ میں بہت اچھی اور مضبوط ٹیمیں موجود ہیں، صرف بھارت سے مقابلے کو عالمی کب سمجھ لینا درست نہیں، عالمی ایونٹ کے لیے اب پاکستان ٹیم میں تبدیلی کا وقت نہیں اس لیے ٹیم کے کمبینیشن میں کسی قسم کی تبدیلی لانے کی ضرورت نہیں، البتہ تیاریوں کے لیے کیمپ لگائے جانے چاہیے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ سابق ٹیسٹ کپتان حفیظ نے بہت کرکٹ کھیلی ہے اسے بطور ڈائریکٹر کرکٹ وقت دینا چاہیے، اگر آپ سمجھتے ہیں ایک سیریز میں حفیظ سب ٹھیک کر دے گا ایسا بالکل نہیں ہے۔
سابق ٹیسٹ کپتان شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ سابق چیٸرمین پی سی بی کا پلان بھی الیکشن کرانا تھا لیکن انہوں نے دوسری راہ لی۔